
طیبہ سلیم
انسان جیسےجیسے ترقی کرتا جارہا ہے،ویسے ہی یہ اپنی صحت مند زندگی کوکھوتا جارہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی اس سےصاف ہوا وپانی
چھین رہی ہے ۔آب و ہوامیں موجود مضر گیسیں دمہ، ہارٹ اٹیک، کینسرجیسی دیگر بیماریاں اسے اپنا شکاربنا رہی ہیں ۔
پلاسٹک بیگز، شاپرز بھی ماحول کوآلودہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ پلاسٹک سے بننےوالی تمام اشیاء ہمارے خون میں شامل ہو کرہمیں طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہیں ۔روزمرہ زندگی میں پلاسٹک سے بنی اشیاء کا بےدریغ استعمال کیاجارہاہےاوراس میں آئے دن اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ جیسے پلاسٹک کے برتنوں کے ذریعےپلاسٹک ہمارے لیے لازمی جز بدن بن چکا ہے۔ ٹرانسپورٹ۔ انفرااسٹرکچر، میک اپ ، برتن ، کپڑے ، آلات ، روزمرہ اشیاء سب پلاسٹک سے بنی ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا کا ہربالغ انسان 50 ہزار پلاسٹک کے ذرات نگل رہا ہے۔اگر ہم صرف پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر ہی پابندی لگا دیں تو یہ حالات بدلنے کی طرف پہلا قدم ہو گا۔
انسان طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو کر اتنا مہنگا علاج نہیں کرواپاتا اوروہ بیماری بگڑ کرلا علاج ہو جاتی ہے،اگرہم اپنے ماحول کو صاف ستھری ہوا فراہم کرنے کے لیے چند حفاظتی تدابیر اختیار کرلیں تو ان بیماریوں سے کسی حد تک بچا جاسکتا ہے۔
ہرشخص ایک درخت لگانے کی ذمہ داری لےاور درختوں کی افزائش کے لئےہر ممکن اقدامات کرے ۔اس سے بھی ماحولیاتی ألودگی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ گھروں کا کچرا صرف ڈسٹ بین میں ڈالیں ہرجگہ کچرا پھینکنےسےہوا پراس کے مضر اثرات انسان کوبیماریوں کا شکار کرسکتی ہے۔اس کے ساتھ پلاسٹک سےبنی ہوئی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کریں حتی کہ اپنے عزیزرشتے داروں کو بھی اس کے نقصانات سے آگاہی فراہم کریں ۔اسٹیل کے برتن استعمال کریں ۔ سودے کے لئے کپڑے کے بیگز اورکاغذ کے لفافے استعمال کیےجاسکتے ہیں یہی تدابیر ہمارے ماحول کو صاف ستھرا بنا سکتی ہیں ۔


































