
طیبہ سلیم
ڈرامہ تیرے بن نے تمام اخلاقی حدیں پار کردی ہیں ۔ شوہر کو ایک غلط فہمی کی بناء پر تھپڑ مارنا اور تھوکنا ایک نہایت قپیح حرکت ہے ۔ ہماری
مشرقی خواتین کبھی اپنے شوہر کو تھپڑ نہیں مارے گی تھوکنا تو دور کی بات ہے۔ انتہائی جذباتی اورخود سررویہ دکھا کرنسل نو کو کیا تربیت دی جا رہی ہے ؟ پھر جذباتیت پرمبنی رویہ دکھا کر کیا سمجھانے اور بتانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ افسوس اب وہ ڈرامے نہیں رہےجو معاملہ فہمی سکھاتے تھے،جوصبر سے معاملات کو قابو کرنا سکھاتےتھے، عروسہ ، ان کہی بھی بے مثال ڈرامے تھے جس میں عورت کا بے مثال اخلاق و کردار دکھایا گیا تھا ۔
کیا اب ایسےڈرامے نہیں بن سکتے ؟ کیا وہ کسی اوردنیا کےلوگ تھے جو رشتوں کو نبھانا سکھاتےتھے؟اتنے سال میں تربیت کو پس پشت ڈال کربولڈنس کےنام پرعورت کو ہرچوراہے میں پیش کیاجا رہا ہے۔ کسی کردارمیں عورت کواتنا بے وقوف دکھایا جارہا ہے کہ ہر کوئی اسےاستعمال کررہا ہے،جیسے کہ بہروپ ڈرامے میں دیورانی کو انتہائیی سیدھا دکھایا جا رہا ہےاور کہیں اس کی جیٹھانی کنزیٰ بھابھی جیسی ظالم جوہر وقت سازشیں کرکےمیاں بیوی کے درمیان لڑائی کرواتی رہتی ہےاور مردوں کو بھی اتنائی بے وقوف دکھایا گیا کہ وہ بھابھی کی ہر بات پر یقین کرلیتےہیں۔
ہمارے ڈراموں میں انتہائی درجےکی جذباتیت خود غرضی کی تعلیم دی جا رہی ہے۔رشتوں کو تباہ کرنا۔اپنے مقاصد کے لئےاستعمال کرناہی سکھایا جارہا ہےجو کبھی بھی ایک پرامن معاشرے کی تعبیرنہیں ہو سکتی ۔ ڈراموں فلموں کا معاشرے میں بہت اثرات پڑتے ہیں ۔مثبت چیزیں اچھا اثرچھوڑتی ہے۔ مثالی کردارکو انسان پسند کرنےلگتاہے ۔ جب ہر طرف منفی کردار پھیلے ہوں گے تو لوگ مثبت اثر کہاں سے لیں گے ۔
پیمرا کو ان ڈراموں پر پابندی لگائی چاہیے جو منفیت پھیلا رہے ہیں ۔ اور اس کی جگہ اچھے کردارواخلاق کے ڈرامے بنا کرمعاشرے میں اچھے اثرات پھیلائےجا سکتے ہیں ۔ رینکنگ کے نام پر ہربے حیائی اورمنفیت کا پرچار کرکے اپنی آئندہ نسل کی اخلاقیت تباہ کی جارہی ہے ۔ ارطغرل غازی ڈرامے بھی ایک بامقصد ڈرامہ تھا جس نے ریکارڈ توڑ ریکنگ لی اور یہ ثابت کر دیا کہ لوگ مثبت دیکھنا چاہتے ہیں۔
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگر کےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( اداررہ رنگ نو )


































