
طیبہ سلیم
مقصد گم صم بیٹھا تھا سب کواس کی تلاش تھی لیکن اسےچھپانے کے لیےبہت سے وسائل واختیارات کی دیواریں چنوادی گئی تھیں کہ اس تک پہنچنا مشکل
ہوگیا تھا۔
مقصد اپنے وجود کو منوانےکےلئے بہت سی آوازیں لگاتاہے۔ لوگوں کواپنی طرف متوجہ کرنےکی باربار کوشش کرتا ہے۔آخرکا 14 اگست آتی ہے۔ مقصد اپنی آوازمیں طاقت محسوس کرتا ہےاور یہ پتھردیواریں ڈھا دی جاتی ہیں۔مقصد کی آواز میں تاریخ کی آوازبھی میں شامل ہو جاتی ہے.
ایسے لگتا ہےجیسےاسے نئی زندگی مل گئی ہوتاریخ مقصد کو دلاسہ دیتی ہےاوراس کےساتھ قدم قدم چلتی رہتی ہے،جہاں دونوں جاتےہیں۔ ان کی خوب آؤ بھگت ہوتی ہے،جذبوں اورآنسوؤں کےذریعے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ان کی ہمت کو سراہاجاتا ہے.لیکن 14 اگست ختم ہوتے ہی مقصد کو دوبارہ ان دیکھے پتھروں اوروسائل اوراختیارات کی دیواروں میں چنوا دیا جاتا ہے۔
اس عمل کو ہرسال چودہ اگست کو دہرایا جاتا ہے۔
مقصد یہ چاہتا ہےکہ اسےسراہا جائےہروقت یاد رکھاجائےاوراس کےلیے اس کے لیے کام کیا۔ وسائل اختیارات کی ان گنت دیواروں سےتنگ آ چکا ہے وہ بھی اپنی تکمیل چاہتا ہے۔ اس کی منتظر نگاہیں کسی قائد کی تلاش میں ہیں۔


































