
طیبہ سلیم
حجاب ایک پہچان اورشناخت کے ساتھ ایک سوچ و نظر یےکی بھی علامت ہے۔ یہی نظریہ تھا جس کی وجہ سےہم ایک علیحدہ قوم کی حثیت سے پاکستان کی
صورت میں خطہ ارض میں اپنا وجود منوایا اورآج اسی نظریے کی بقا کے لیے ہم 4ستمبر
یوم حجاب مناتے ہیں تاکہ اپنے تشخص و پہچان کے لیے ہر میدان میں اس نظریے کی یاد دہانی کروا سکے۔
پودا اپنی مضبوط جڑوں سےہی پروان چڑھتا ہے اگربنیاد کمزور ہو جائے گی تواس کی جگہ بھی اس کی اپنی نہیں رہتی بلکہ ہوائیں اسے اڑائے پھرتی رہتی ہے۔ آج ہمارے ملک کی عورت اپنی عزت ووقار کی بحالی کے لیے یوم حجاب منا رہی ہے ۔
عورت کی عزت کی پامالی ہرادارے میں کی گئی چاہےوہ ادارے ہوں یا بازار،سوشل میڈیا ہو یا اشتہارات ،عوامی مقامات ہوں یا اشتہاری سائن بورڈ۔ اس کے نتائج اس صورت میں سامنے آئے کہ دس سالہ فاطمہ کےساتھ زیادتی ،زینب کی مسخ شدہ لاش، بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی میں نامناسب ویڈیوزکا لیک ہونا، یہ سب حجابی تہذیب کو اپنی زندگیوں سے نکالنے کی وجہ سامنے آرہا ہے جبکہ یہ ملک کی بنیادوں کو بھی متاثرکررہا ہے ۔
دوسری جانب اس پورےعمل سے خاندانی نظام بھی اس کا شکار ہورہا ہے ،حجابی تہذیب ہی ہماری پہچان ہےاس کو اپنا کر ہی ہم دنیا میں ترقی کر سکتے ہیں۔


































