
طیبہ سلیم
اکیس ستمبرکوعالمی امن کےطور پر منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نےتمام ممالک سے یہ اپیل
کی تھی کہ دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے کئی تنازعات بڑھتے جارہے ہیں.اس دن کا مقصد دنیا میں تشدد اور جنگ کو ختم کرنا ہے۔ اس دن پیس کے نام پر ایک گھنٹہ بھی بجایا جاتا ہےجو اقوام متحدہ کو تحفتاً جاپان کی جانب سے دیا گیا تھا۔اس گھنٹے کے ذریعے جاپان یہ پیغام دنیا کو دینا چاہتا ہے کہ جنگ کے لیے بہت قیمت چکانی پڑتی ہے۔ یہ دن منانے کے باوجود رنیا میں امن ناپید ہو چکا ہے۔سامراجی طاقتوں نے کمزرورغریب مما لک خصوصا( مسلم ممالک)کے تمام وسائل اور معاشی اقتصادی وسائل پرقبضہ کررکھا ہے۔ اپنی طاقت کے زیراثرلاقانونیت اورنا انصافی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔امریکہ کینیڈا فرانس بھارت دیگرسامراجی ممالک اپنی مرضی کے قوانین کمزور ممالک خصوصا (عراق شام لیبیا کشمیر،فلسطین، برما)میں تھوپے جاتے ہیں ۔امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے امن کےنام خوب خون بہایا۔
حالیہ روس اور یوکرین جنگ بھی سامراجی طاقتوں کا رچایا ہوا کھیل ہے جس کی قیادت اقوام متحدہ کا حامی امریکہ ہے۔قوم پرستی کےنام پر فلسطینوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے۔ان کےگھر چھینے جارہے ہیں۔1971 میں بھی پاکستان دوٹکڑے ہوا جس کے نتیجے میں خوب خون بہایا۔ کشمیر میں بھارت کی سفاکیت آج بھی زندہ ہے،جہاں عورتوں بچوں کو سرعام قتل کیا جارہا ہے۔یہ سب کچھ اقوام متحدہ کا حامی بھارت کررہا ہے۔
امن کے نام پر امن کے حامی ممالک نےاپنی طاقت کے بل پر کتنے ممالک میں خون بہایا اوربہا رہےہیں ۔یہ متضاد کردارپوری دنیا دیکھ رہی ہے۔تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ مسلم اقوام جب بھی طاقتور ہوئی انہوں نے دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کی حضرت عمر بن عبدالعزیز کا دور قابل تعریف تھا۔
جس میں کوئی غریب نہ رہا ہرطرف امن وانصاف کا دوردورہ تھا،خلیفہ ہروقت اپنےآپ کو جوابدہ سمجھتے اختیار ایک امانت کی طرح لگتا...طاقت کا ناجائز استعمال زمین میں فساد پھیلاتا ہےاورانسان فرعون بن جاتا ہے جیسے کہ آج کل امریکہ .فرانس .روس جیسے ممالک اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔ مسلمان کو متشدد اور دہشت گرد قرار دینے کی ناکام کوشش میں اپنا کردار بے باک کر رہے ہیں ۔اسلام امن کا مذہب ہے۔ قرآن میں ارشاد ہے کہ زمین میں فساد مت پھیلاؤ اللہ مفسدوں کو پسند نہیں کرتا..سورہ القصص
حدیث نبوی ہےجس نے ایک انسان کی جان بچایا اس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی..اتنا خوبصورت دین ہےجس نے انسان کی جان سے قیمتی کسی چیز کو قرار نہیں دیا۔اسلام سلامتی کا مذہب ہے پوری دنیا کے لیے امن کی پناہ گاہ ہے۔ یہی دین فطرت ہے جو انسانیت سے اپنے اصل کی طرف لوٹنے کی منتظر ہے۔زمین میں امن تب ہی آسکتا ہے جب امن قائم کرنے والے اللہ کو راضی کیا جائے ..اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو نافذ کیا جائے..


































