
طیبہ سلیم
محبت جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس جذبے کا دل کی زمین پر جذب ہونے سے شگوفے پھوٹتے ہیں اور کرداراور اخلاق کے پھل سے پوری دنیا کے لوگ مستفید ہوتے ہیں
لیکن اگر یہی محبت صرف اظہار کی حد تک ہو سطحی ہو ،دل کی زمین پرجذب نہ ہو نہ کردار،نہ اخلاق کا حصہ بن سکے تو ایسی محبت اصل میں محبت نہیں ہوتی ۔ شخصیت اگر مضبوط کردار اوراخلاق کی مالک ہوگی تو اس کی محبت آپ کے کردار کو ویسا بنانے کی متقاضی ہوگی لیکن اگرزبان سے صرف اظہارہواورذات پراس کے اثرات نہ ہوں تو ایسی محبت کویا تو جھوٹا کہا جا سکتا ہے یا محبت ہے ہی نہیں۔
محبت زبان کا اظہارنہیں بلکہ کردار کا اظہار چاہتی ہے،جس سے محبت ہوتی ہے،اس کےجیسا اخلاق کردارہماری ذات کا حصہ بن جائے،اسےجوناپسند ہے،وہ ہمیں ناپسند اسے جو پسند ہے،وہ ہماری پسند بن جائے۔ایسی محبت ہی اصل محبت ہے۔ اظہار کی قوت کا بےجا استعمال ہمارے دل کی زمین میں محبت کو جذب نہیں کر پاتی۔ نتیجتاً وہ محبت کی بارش ٹھہراہوا پانی بن کر مکھی اور مچھوں کا مکھیوں کامسکن بن جاتا ہے اور اس سے تعفن بھی اٹھنے لگ جاتا ہے۔
آج کل یہی محبت ہمیں فلموں ڈراموں اورچوراہوں میں نظر آتی ہے،یہ محبت کی نہایت بدنما شکل ہے،جہاں صرف اظہارکی کی قوت پرہی توجہ دی جاتی ہے۔ محبت کے تقاضوں کوسمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی جاتی۔
ربیع اول کامہینہ جیسے ہی سایہ فگن ہوتا ہے۔ہمیں جابجا ایسی محبتیں نظرآنےلگتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرہرمحفل میں کیا جاتا ہے۔ آپ کی ذات اقدس میں میلاد کی محفلیں رکھی جاتی ہیں ہر جگہ کھانے اورسبیلیں لگتی ہیں لیکن افسوس یہ محبت جو تقاضا کرتی ہے،وہ پورا نہیں ہو پاتا۔ اسی طرح دل کی زمین میں مچھروں اور مکھیوں نے ڈیرے ڈالے ہوئےہوتے ہیں۔ ہماری زندگی سنت نبوی کی کنورسےمحروم ہے۔ہم بے ایمانی سود کرپشن.بے حیائی کو اپنی زندگیوں میں اہمیت دیتےہیں۔ سیرت النبی ہمیں بتاتی ہے کہ اس دین کے نفاذ کےلیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےطائف کے پتھر کھائے، فاقے کیے، .پیٹ پر پتھر باندھے،لمبے قیام اورسجدے کیے، شعیب ابی طالب کی گھاٹی میں تکلیف و مصیبت کے دن گزارے لیکن دین اسلام کے نفاذ کی کوشش میں ایک لمحہ بھی پیچھے نہ ہٹے .
آپﷺ نے اپنے چچا ابوطالب کو کیا کوبصورت جواب دیا تھا کہ اگر میرے ایک ہاتھ میں چاند اور ایک ہاتھ میں سورج بھی رکھ دیا جائے تب بھی میں اس دین کو پھیلانے سے باز نہیں آؤں گا۔پھرہم کیسے دین اسلام کومغلوب دیکھ سکتے ہیں۔۔ ہم دعویٰ محبت کرنے والے اپنے بازاروں میں سود،بےایمانی، کرپشن جیسے گناہوں کو ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پرکٹ مرنے والے ہیں۔۔۔ ان کے لائے ہوئے دین کی سرفرازی کے لیے ہم نے کیا قربانی دیں۔


































