
عائشہ بی
بچوں کو تقریب کی اطلاع جیسے ہی ملی وہ بےحد خوش ہوئے ۔ سارے بچے روزہ رکھنے کیلئے تیار ہوئے .الحمدللہ 6 سے 12 سال تک کے بچے خوشی خوشی روزہ رکھا
۔ بچے تو بچے بڑے بھی کثیر تعداد میں افطار پارٹی میں شریک تھے ۔ گلی محلے کے سارے بچوں کے قطار بنا کر آئے ہوئے تھے۔ بچے تو بچے بڑے بھی کثیر تعداد میں افطار پارٹی میں شریک تھے ۔ سارے بچے صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوب تیار ہو کر آئے ہوئے تھے ۔ بچوں کے ساتھ ساتھ والدین ، دادا دادی ، بہن بھائی بھی شریک ہوئے تھے۔ سب لوگ بےحد خوش تھے ۔
ماشاءاللہ سبحان اللہ بہترین انتظامات کئے ہوئے تھے۔ رنگ بر نگی غبارے اور خوبصورت پھولوں سے خوب سجایا گیا تھا ۔ روزہ دار بچوں کے لئے بہت سارے گفٹ بھی تیار کئے ہوئے تھے ۔ بچوں کو گلاب کے پھولوں کا ہار بھی پہنا دیا گیا۔ وہاں پھولوں کا خوشبو مہک رہی تھی۔ بچوں کا خوشی کا کیا کہنا ! بچوں کی ماں بہنوں کو بھی پھولوں کے خوبصورت کنگن پہنا دیا گیا ۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان تمام بچوں کو پیار کیا اور گفٹ کے ساتھ دعا بھی دیا۔۔۔۔۔ اس پروگرام کے منتظمین میں حیدر اور یوسف کے دادا جان اور سارے گھر والے بھی شامل تھے ۔ بہت سارے بچوں نے پہلہ روزہ رکھا ہوا تھا ۔ چھوٹی چھوٹی عفرا ، ہاجرہ اور ہرہا بھی پہلہ روزہ رکھا ہوا تھا پر وہ بہت ہی خوش تھیں۔
ڈاکٹر معراج الھدی صدیقی نے پابندی سے تراویح ادا کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین کتابوں کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔علی اور عمر کتابوں کا تحائف حاصل کرتے ہوئے خوشی سے مسکورا رہے تھے ۔
تمام شرکاء نے بچوں کی بےحد تعریف کی ۔ بہترین تربیت اور اخلاقی پروگرام منعقد کرنے پر سب منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ اور آخر میں بہترین دعا کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب شرکاء نے۔۔۔۔۔۔۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین کہا۔۔۔۔


































