
عائشہ بی
سنت رسول صہ کے مطابق ایک جانورکی قربانی بھی سارے گھر والوں کی طرف سے جائز ہے کیونکہ آپ صہ نےدونوں طریقوں پرقربانیاں کی۔
آپ صہ نے حج کے موقع پر 100 اونٹوں کی قربانیاں دی ۔ ایک اور موقع پر آپ صہ نے اپنے سارے گھروالوں کی طرف سے ایک بکری کی قربانی کی۔ہر مسلمان اپنےاستطاعت کےمطابق قربانی کرسکتا ہے۔
حضرت عطابن یسا سےروایت ہے کہ میں نے حضرت ابوایوب انصاری(رضی )سے پوچھا کہ آپ رسول اللہ صہ کےزمانے میں قربانیاں کیسےکرتے تھے۔۔۔۔۔ ؟اس دورمیں آپ صہ کا طریقہ کیا تھا۔۔۔؟ انہوں نے کہا کہ ایک آدمی ایک بکری اپنی طرف سےاوراپنے گھر والوں کی طرف سے قربانی کرتا تھا ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک قربانی اپنی طرف سےاور اپنے گھر والوں کی طرف سے بھی دی جاسکتی ہے۔
قربانی کا گوشت خود بھی کھاتےتھے اور اس میں سے دوسروں کو بھی کھلاتے تھے۔ ایسا ہوتےہوتے لوگوں نے پھرنمائشی طورپراورفخرجتانے کیلئےسب سےاچھا اورسب سے قیمتی میرا ہی جانورکہنےکی کو اپنا وتیرہ بنا لیا ۔اپنےجانوروں کے قیمت کو بڑھا چڑھا کربتانا توزندگی کی معمول بن چکا ہے۔
قربانی کوئی زورزبردستی سے نہیں کی جاتی نہ یہ کسی کیلئے کی جاتہ ہےبلکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے خالص اللہ کیلئےکی جاتی ہے جو صاحب نصاب ہو اس پر اللہ تعالٰی نے زکوٰۃ بھی اورقربانی بھی واجب ہے ۔۔۔۔۔ اللہ رب العالمین بہت ہی مہربان ہے۔ حج کیلئے بھی جوصاحب اطاعت ہوں وہ حج ضرور کریں۔ اللہ کے رسول صہ کبھی بھی صاحب نصاب نہیں ہوئے۔۔۔۔ !
ہمارے پیارے نبی کریم صلہ علیہ و سلم ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں ۔ آپ صہ کےپاس کبھی بھی اتنا مال جمع نہیں ہوتا تھا کہ اس پرزکٰوۃ نکال سکیں، جو بھی آتاتھا وہ سب دوسروں کودے دیتے تھے ۔حضرت عائشہ رضی سے روایت ہے کہ جب آپ صہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مدینہ میں تشریف لائے۔ اس وقت تنگ دستی کی حالت میں کبھی بھی مسلسل تین رات تک گندم کےآٹے کی روٹی سےسیرنہیں ہوئے۔ یہاں تک کہ آپ صہ وفات پا گئے۔ مدنی دور میں 3 دن تک روٹی نہیں پکی پر آپ صہ قربانیاں کرتے رہے ۔
قربانی اصل میں محبت کااظہار ہے ۔اس لئے ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس بےشمارمال و دولت ہو! بس انسان کرسکتا ہےتو ضرور کرے۔ کوئی زوردستی نہیں ۔ آپ صہ 10 سال تک مدینہ منورہ میں رہے اور ہر سال قربانی کی ۔ آپ صہ نے فرمایا "اے لوگوں ! ہر گھر والوں کے ذمے سال میں قربانی ضروری ہے( ابو داؤد )مہنگائی عروج پرہے اور اگر کسی کے پاس بلکل نہیں ہےتو کوئی بات نہیں ہے۔اللہ رب العالمین ضرورمددگارہےجو قربانی نہیں کرسکتے۔ وہ انشاءاللہ آئندہ کوششوں میں لگے رہیں۔۔۔۔۔ اللہ تعالٰی ہمارے ساتھ ہے۔


































