
عائشہ بی
اف۔۔۔۔ خدایا ! کئی برسوں سےانبیاء کی سرزمین فلسطین پر قبضہ کرنے کے لئے دشمنان دین یہودی ہرطرح سے مکروہ جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ ننھے
ننھے بچوں سے لیکر بوڑھے، نوجوان اورخواتین اسلام کو اذیتوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔انسانوں سے بھری ہوئی عمارتوں کو بمباری کے ذریعے مسمار کیا جارہا ہے۔ہر طرف آگ ہی آگ اور دھواں ہی دھواں ہے۔ اسرائیل تو مسلمانوں کے دشمن بنےہوئےہیں ۔کبھی مسجد اقصی میں تشدد کیا جاتا ہے۔ نمازیوں کو بھی نہیں چھوڑا جاتا۔۔۔۔
آج غزہ کو قبرستان بنا دیا گیا ہے۔خواتین یہ کہہ رہی ہیں کہ " صرف لاشیں ہی لاشیں ہماری گود میں ہیں ۔"ارے کوئی ہے ہماری مدد کرنے کے لئے۔۔۔۔۔؟ آنسوؤں کے ندیاں اور خون کے سمندربہہ رہے ہیں۔ ہائے۔۔۔۔۔ ہائے آگ اور خون ۔۔۔۔ ! انسانوں کے چیخ وپکارسے فضائیں گونج رہی ہیں۔ بستے ہوئےانسانوں کے گھروں کو تباہ کر ڈالا ظالموں نے۔۔۔۔۔"اٹھو شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے۔" آپ صہ کے امتیو۔۔۔۔ ! اٹھو اورجاگو۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالٰی کی مدد ضرور آئے گا۔۔۔۔۔انشاءاللہ جلد از جلد ۔۔
اسرائیل کے جانب سےغزہ پربمباری مسلسل جاری وساری ہے اوراموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔۔۔۔۔شہری آبادیوں کےعلاوہ اسپتالوں اور معصوم بچوں کی اسکولوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا جارہا ہے۔ "اے میرے قوم کے حکمرانوں سنو۔۔۔۔ ! " ہمارے مسلمان قوم کے حکمرانوں کو کیا ہوگیا ہے۔؟
کیوں خاموش ہیں۔۔۔۔؟ کہاں ہیں۔۔۔؟قبلہ اول تو تمام امت مسلمہ کا ہیں۔ خدارا۔۔۔۔۔ سوچئے۔۔۔۔۔ ! کئی مسلم حکمران اسرائیل کےساتھ ہیں ۔۔۔۔۔۔ افسوس بہت افسوس ہے۔۔۔۔ اس وقت یمن اور لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کردیا ہے ۔سبحان اللہ ! ترقی نے اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے منقطع کر نےکا اعلان کر دیا۔۔۔۔بہت سے ممالک نے اسرائیل سے اپنے سفرا کو بھی واپس بلا لیا ۔
ظلم کی انتہا ہے ۔غزہ میں اسرائیلی فلسطینیوں کوجانورقرار دےکر بم برسارہے ہیں جبکہ یہود ونصاریٰ جانوروں کواپنے بچوں سے زیادہ محنت اور محبت سے پیاردےکر پالتے ہیں ۔خدارا۔۔۔۔!انسانوں کے بچوں پرکیوں نہیں رحم کرتے۔۔۔۔؟ اللہ رب العالمین ان معصوم بچوں پر رحم فرما۔۔۔۔ ! غزہ میں خون آلود تڑپ تڑپ کر دم توڑ رہے ہیں۔۔
یاالہٰی! ملبےتلے دبے ہوئے معصوم شیرخواربچوں کا چہرے خون سے نہلائے جارہےہیں۔بچے یتیم ہو گئےہیں۔ انسانوں پر ایسا ظلم۔۔۔۔؟اسرائیل کےساتھ امریکہ مسلمانوں کا کھلا دشمن بنا ہواہے۔غزہ کو بچوں کا قبرستان بنا دیا گیا ہے۔57 مسلم ممالک کے حکمرانوں سنو۔۔۔۔ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ایک سیکنڈ میں دشمنوں کا خاتمہ کر سکتا ہے پر اللہ رب العالمین مسلمان حکمرانوں سے یہ کام لینا چاہتا ہے۔ مسلمانوں جاگو۔۔۔۔۔حکمرانوں جاگو!
ہمارے پیارے نبی کریم صلہ علیہ و سلم نےارشاد فرمایا :تم جہاد کو لازم پکڑنا ، بہترین جہاد، رباط ( سرحد پر مقیم رہنا ) ہے اور ( شام کے ساحلی شہر ) عسقلان کا رباط سب سے افضل ہے ۔"حدیث میں تذکرہ ہوا یہ فلسطین کا نواحی علاقہ ہے۔


































