
عائشہ بی
یہ سیکڑوں برس پہلےکی بات ہے ۔عرب میں بسنے والےلوگ بڑے بےرحم تھےاور بڑے ظالم بھی تھے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں میں لڑائی اور جگڑا کرنا
معمول تھا۔ انسان کا جان لینا بھی ان کیلئے کوئی بات ہی نہیں تھی ۔ پچاس برس گزرجانے کے بعد بھی جھگڑا ختم نہ ہوتی تھیں بلکہ گھرکے گھر اجڑجاتے تھے۔
ایسے برے حالات تھے کہ بچیاں پیدا ہوتےہی اپنےہاتھوں سے زمین پر زندہ گاڑ دیتے تھے۔ظالموں کو معصوم بچیوں پرذرابھی رحم نہیں آتا تھا۔ یہ ظالم لوگ یتیموں اور محتاجوں کا مال بھی ہڑپ کر جاتے تھے۔مسافروں اور پردیسیوں کو بھی لوٹ مار کرتے تھے۔اللہ تعالٰی کو بلکل بھی نہیں مانتےتھے۔پتھروں کےبتوں کوپوجھتے تھے۔ پتھروں سے سیکڑوں دیوتا بناکررکھتے تھے ۔
مکہ کےمشرکین اللہ تعالٰی کے گھر ( خانہ کعبہ ) کو یہاں کے رہنے والوں نے بتوں کا گھر بنا کررکھ دیا تھا۔ جتنےسال کے دن ہوتے ہیں، اتنے ہی بت اس خانہ کعبہ میں موجود ہوتے تھے۔ عرب کے رہنے والے لوگ ان کے آگےسرجھکاتےتھے۔
جہالت کے اندھیرے میں ڈوبےہوئے تھے۔ مٹی اور پتھروں سےخود اپنے ہاتھوں سے بنا کر ان ہی موتیوں سے اپنی منتیں اورمرادیں مانگتے تھے ۔یہ برائیاں صرف عربوں میں نہ تھی بلکہ دنیا کےدوسرے ملکوں کے رہنے والوں میں بھی تھیں۔ پہلے جو اچھے اور نیک لوگ نبی یا پیغمبر دنیا کو اچھی باتیں سکھا نے کیلئے آئے تھے۔پران کی بتائی ہوئی باتیں بھول گئے تھے۔۔۔۔۔۔ دنیا میں ہر طرف برائیاں اورگناہ ہی گناہ کی طوفان برپا تھا۔۔۔۔۔ معاشرے میں لوگوں نے نیکی کرنا بھول چکے تھے۔
اللہ رب العالمین بڑا مہربان ہے۔ وہ بلکل نہیں چاہتے ہے کہ اس کے بندے برے کام انجام دے۔ وہ اپنے بندوں کو سیدھا راستہ دکھا نے کیلئے نبی یا پیغمبر بھیجتے تھے۔جب دنیا برائیوں میں مبتلا تھی تو اللہ تعالٰی نے سیدھا راہ دکھا نے کیلئے عرب میں ایک رسول صہ کو بھیجا ۔جنہوں نے ساری دنیا کے لوگوں کو اچھی باتیں بتا دیا اور بری باتوں سے روکا ۔ وہ ہمارے پیارے نبی کریم صلہ علیہ و سلم ہے ۔ رسول صہ اللہ تعالٰی کے سچے اور آخری نبی ہے ۔ ابھی کوئی نبی نہیں آئے گا۔۔۔۔۔۔نبوت ختم ہو گئی ہے ۔
آپ صہ نے ہمیں اسلام جیسا سیدھا راستہ دکھا دیا ہے۔ہم مسلمان کلمہ توحید پڑھتے ہیں ۔ " لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ " اس کا مطلب یہ ہے کہ" اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور محمد صہ اللہ کے رسول ہیں ۔ "
آپ صہ نے قرآن کا پیغام ہم تک پہنچا دیا ۔ اب ہم سب ملکر اللہ رب العالمین کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے انشاءاللہ۔
مولانا مودودی رح کا پیغام یہ ہے کہ " قرآن لیکر اٹھو اور دنیا پر چھا جاو ۔"
" ہم لائے گے اس ملک میں اسلام کا دستور۔
اسلام کا دستور سے ہو جائے گے غم دور۔۔
میرا قرآن ہے میرا منشور۔
اسلام کا بنیاد پہ یہ ملک بنا ہے اسلام ہی اس ملک کی بنیاد و بقا ہے بنیاد پہ قائم نہ رہے گا تو فنا ہے۔۔۔۔۔۔


































