
عائشہ بی
یوم سقوط ڈھاکا اسلام کا سیاہ ترین دن ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستان کے حکمران اپنی ازلی دشمن بھارتی افواج کےسامنے ہتھیار ڈالنے پر
مجبور کردئیےگئے۔ پاکستان کےعوام کوپتاچلنا چاہیے کہ پاکستان کا دشمن اسلام کا دشمن ہے ۔ سانحہ مشرقی پاکستان سے پاکستانیوں کوبہترین سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ گزرے 52 برس گزر چکے ہیں ۔ اگر اب بھی کوئی سبق نہیں سیکھا گیا تو یہ بہت ہی افسوسناک بات ہوگی ۔
سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کا وہ زخم ہر سال تازہ ہو کر ہمیں خون کے آنسو رولاتا ہے ۔ مکتی باہنی کے دہشت گردوں نےانسانوں کے دھجیاں اڑا دی تھیں۔ شیر خوار بچوں کےسر کاٹ کررکھ دیے۔ظالموں نےماؤں کے سامنے
نیزوں پرچڑھا کرچھڑھا کرمار ڈالاتھا۔عورتوں کی بے حرمتی کی گئی ۔ بزرگوں کو بھی نہیں بخشا اورشہید کردیا گیا۔ گھروں کواس کے مکینوں سمیت آگ لگا دی گئی تھی۔
اس دن چیخ و پکار کی صدائیں آج بھی فضامیں گونج رہی ہیں۔ظالموں نے پاک وطن کا ایک بازو کاٹ ڈالا ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان علاقائی اورلسانی نفرتوں کےنعروں نےدولخت کردیا گیا۔ مشرقی پاکستان کا ایک بازو کٹوا کر زخمی کر ڈالا۔ وہ خوفناک داستانیں پاکستانی قوم کبھی بھی بھول نہیں سکتی۔۔
مکتی باہنی اور دہشت گرد انڈین فوج نےنوجوانوں کو چن چن کر تشدد کیا اورشہید کردیا۔ پاکستان سےمحبت کرنے والے یہ تمام نوجوان جماعت اسلامی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے۔۔
تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ دینے والے ان نوجوانوں کو البدر کے نام سے یاد کرتےہیں۔ آج تک بھی وہ بزرگوں کو پھانسی پر لٹکایا جارہا ہے۔۔۔۔۔ پاکستان ان کیلئے کوئی آواز اٹھا نے کو تیار نہیں۔۔۔۔افسوس ۔۔۔۔۔ ہم مسلمان ہیں۔۔ ؟ سلام ہو ان عظیم لوگوں پر جو وطن کے خاطرآج بھی جان دے رہے ہیں۔۔۔۔۔ یہ اللہ تعالٰی سے ڈر نے والے لوگ ہیں ۔
اگرتم البدر کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو" ریس کورس گراؤنڈ اور ڈھاکہ یونیورسٹی کی دیواروں سے پوچھو تاکہ وہ بہترین اندازمیں بیان کر سکیں گے۔۔۔۔۔۔سب سے بڑا سانحہ یہ ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے قوم کے شعور سے دور رکھا۔ پاکستانی قوم میں وہ احساس ذمہ داری پیدا کرنےکی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں سانحات سے بچنے کے لیے تیار رہا جاسکے۔ اب بھی وقت ہے ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے ۔
جدید دنیا کی پہلی نظریاتی اسلامی ریاست کو دوٹکڑے کرڈالا۔ ۔ اللہ رب العالمین سے دعاہےکہ ہمیں پاکستان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین اورپاکستان میں اسلامی ریاست قائم کرنےکی کوشش جاری رکھنےکی توفیق عطا فرمائیں۔۔۔۔"اسلامی پاکستان ہے یہ خوشحال پاکستان ہےیہ۔۔۔۔۔۔"۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔


































