
عائشہ بی
میں اخبار پڑھ رہی تھی تومیری نظر سےایک عجیب جملہ گزرا"میرا جسم میری مرضی۔ "یہ جملہ پڑھتے ہی میں حیران رہ گئی اورمیں سوچنے
لگی کہ یہ کیسا جملہ ہے؟پہلے تو میں نےنظر انداز کردیاپراس طرح کے کئی جملے مجھے پڑھنےکوملے ۔۔۔۔۔
خواتین کےعالمی دن کے موقع پرعورتوں نے مردوں کی برابری کے لئے مارچ کا سلسلہ شروع کردیا۔۔۔۔ مسلمان خواتین پر افسوس ہوتا ہےکہ وہ اسلام کے دائرے میں رہنے کی کوشش کریں۔ مسلمان خواتین جہاں پربھی ہوں،جیسی بھی ہوں ۔اسلامی شناخت کوفخر کےساتھ رواج دینا دیانت ہے۔اسلام نےعورت کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ عورتوں کواس طرح باہرنکل کرچیخنا،چلانا اورمردوں کے خلاف شورمچادینا،اسلامی معاشرے کیلئے بہت ہی شرمناک بات ہے۔
ہمارے پیارےنبی کریم صہ نےچودہ سوسال پہلے جوعورتوں کو عزت و احترام،مقام ومرتبہ عطا کیا۔اس کی مثال نہیں ملتی کہ" تین دفعہ ماں کی حیثیت سےعورت کاحق ،بیٹی کی صورت میں گھرکی دولت اوربیوی کی صورت میں گھرکی ملکہ بنا دیا۔
اللہ رب العالمین نےعورت کو اپنی گھرکی حفاظت کرنےاوربچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی ذمہ داری سونپی۔ مرد کواللہ رب العالمین نےسرپرست بنایاہے۔ روزی کمانا اوربیوی بچوں کو خوشحال رکھنا مرد کی ذمہ داری ہے۔"اللہ تعالی نےانسان کے لئے جو حکم دیا ہے وہی بہترین ہے۔ "
نکاح کی صورت میں انسانیت کی بقا کیلئے ایک مضبوط رشتہ بنایا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کےرنگ تویہ ہیں کہ مرد اورعورت اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔ ہمیں اللہ تعالٰی کی مرضی کے مطابق بہترین طریقے سےزندگی گزارنی ہے ۔اسلام "میرا جسم میری مرضی" کی اجازت نہیں دیتا۔۔۔ اللہ رب العالمین نےانسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے۔ وہ قیامت کے دن حساب لینے پرقادر ہے۔
اللہ رب العزت نے انسان کو زندگی گزارنےکا بھی طریقہ سیکھادیا۔ہم انسان اپنی مرضی سے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔۔۔۔عورت مارچ دراصل غیرمسلموں کے لیے ہے۔۔۔۔۔ دین اسلام نےعورتوں کے لئے حقوق اور رہنمائی سے نوازا ہے۔ مغرب میں عورتوں کی کوئی قدر ہے نہ عزت ! نہ رشتوں کا کوئی مقام ومرتبہ۔۔۔ ! کیوں کہ وہاں کی عورت مرد کی برابری کے چکر میں آج اپنی حیثیت اور شناخت کھوچکی ہے۔
مسلمان کیوں ان کی نقل کرنے لگے۔۔۔؟ مسلم معاشرے میں مرد کا اپنا مقام ہےاورعورت کااپنا مقام۔ یہ "عورت مارچ" اسلامی دشمنوں کی چال ہے۔ اللہ پاک مسلمانوں کو دشمنوں کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے اور مسلمانوں کو دین اسلام کے احکام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا ۔ اپنے ایمان کو مضبوط کریں۔۔۔۔اسلام کی سربلندی کیلئےاللہ تعالٰی نے جو حقوق ہمیں عطا کیےہیں وہی ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے ۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ مسلمانوں کو قرآن و سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔
میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی
میں اس لئے مسلمان اس لئے نمازی


































