یہ رمضان غزہ کے نام

   عائشہ بی

عبیدہ جلدی جلدی برقعہ پہن رہی تھی ۔لائبہ بیٹی کہنے لگی کہ  امی جان ! آج کہاں جانے کی تیاری ہے ؟ ارے لائبہ مجھے کہاں جانا ہے؟

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے ۔ میں گھرکیلیے سامان خریدنے جارہی ہوں   تاکہ رمضان المبارک میں بازاروں کا چکر لگانا نہ پڑے  ۔ارے امی جان  ! " یہ رمضان المبارک ہم سب غزہ کے نام  کر دیتےہیں ۔

 عبیدہ : وہ کیسے۔۔۔۔۔ ؟  ویسے میری بیٹی نے زبردست آئیڈیا دیا ہے۔ ماشاءاللہ 

لائبہ :  " امی جان !  اس وقت غزہ کے معصوم بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہیں ۔ امی جان ! ہم ان معصوم بچوں کے پکار بھی سنتے ہیں ۔اس کے باوجود اسرائیلی پروڈکٹ مارکیٹوں میں کھلےعام فروخت ہو رہی ہیں  ۔ میں بھی آپ کے ساتھ جاؤں گی تاکہ دکان داروں کو بھی سمجھاؤں کہ وہ یہ پروڈکٹس نہ بیچیں۔

 امی جان ! ہمارے  گھر میں بھی صرف پاکستانی پرڈکٹ استعمال ہوں گی اب ۔

   عبیدہ،:لائبہ تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کیا میں پہلی بارمارکیٹ جارہی ہوں ؟ کیوں آج تم میرے پیچھے پڑی ہو۔ میں تم لوگوگوں کےنخرے ہرگز برداشت نہیں کرسکتی ۔تمہیں میں  بالکل  بھی بازارنہیں لے کر جاؤں گی ۔ لڑکیاں بازار جاتی اچھی نہیں لگتیں ۔

 کیوں امی ! میں اکیلی نہیں  آپ کےساتھ چل رہی ہوں ۔مجھے کوئی شاپنگ نہیں کرنی  وہاں  میں صرف یہ بتاؤں گی کہ کون سی چیزہمیں لینی ہےاور صرف پاکستانی چیزلینی ہے ۔ ایک اور ضروری بات یہ ہے کہ دکان دار کو بھی کہنا ہوگا کہ غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ " یہودی کمپنیوں کی  تمام پروڈکٹ کا بائیکاٹ کریں  ۔" 

اتنےمیں ماریہ بھاگتی ہوئی آگئی " ارے امی جان ! میرے لیے وہی سب کچھ لینا ہےجو میں استعمال کرتی ہوں۔ میں اپنے استعمال کی چیزیں کیسے چھوڑ سکتی ہوں۔۔۔۔؟  یہ تو ناممکن ہے ۔ آپی ! یہ آپ کہہ رہی ہے  ؟ مجھے  بہت ہی افسوس ہے ۔ شگفتہ بھابھی نے کہا کہ میرے بچے تو ہر وقت لیز اور ناجانے کیا کیا کھاتے ہیں  ۔ اب میں نے بھی سوچ لیا ہے کہ ہم  صرف پاکستانی پرڈکٹ استعمال کر کے پاکستان کو فائدہ پہنچائیں گے۔ انشاءاللہ  ۔

      نمرہ بھا بھی آپ کا کیا خیال ہے ؟  ارے میں تو غزہ کے تصور سے ہی پریشان ہوں وہ لوگ کتنی مشکل میں ہیں۔ اس لیےمیں نےبھی فیصلہ کیا ہے کہ بچے روئیں یا کچھ بھی کریں میں تواسرائیل کی تمام چیزوں کا بائیکاٹ کروں گی۔۔۔۔۔ عبیدہ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ کہنے لگی امت مسلمہ اس وقت غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ان بے بس خواتین اور بچوں کے لیے آواز بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔

لائبہ ماشاءاللہ اتنی چھوٹی ہے پر دین اسلام کے بارے میں جانتی ہے اور سب کو سمجھانے کا جذبہ بھی رکھتی ہے۔۔۔۔۔ بہت ہی اچھی بات ہے ۔۔۔۔۔۔ اچھا  ابھی ہم سب کو میسج کر کے بتائیں گے کہ اسرائیلی پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا ہے۔

      امی جان نے لائبہ سے کہا کہ تم بھی میرے ساتھ چلو تاکہ مجھے بھی پتا چلے کہ کون سی چیز استعمال کر سکتے ہیں ۔ امی جان پھو پھو مریم بھی آگئی ہیں۔۔۔ میں یہاں آرہی تھیں تو راستے میں مظاہرہ ہو رہا تھا۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی  کے لوگ پر امن  احتجاج کر رہے تھے ۔۔۔۔۔ارے مجھے تو اتنا اچھا لگا کہ میں بھی شریک ہوگئی تھی۔ عبیدہ نے کہا کہ میں تو سوچ رہی ہوں کہ خاندان والوں اور پڑوسیوں کو دعوت دے کر درس قرآن کے ذریعے غزہ کے حوالے سے بتایا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا  ۔ مریم  نے کہا یہ تو بہت ہی بہترین آئیڈیا ہے۔ اس میں فلسطین کے لیے فنڈز بھی جمع کر لیں گے ان شاءاللہ ۔

      امی جان آپ سب رشتےداروں کو دعوت دیجیے گا اورہم لوگ محلے میں دعوت دینے کے لیے جائیں گے ان شاءاللہ ۔ تمام لوگ انبیاء کی سرزمین  فلسطین کے بارے میں جاننے کیلئے پہنچ گئے  ۔ بچوں نے غزہ کے لیے ایک فنڈ کا ڈبہ تیار کر رکھا تھاجس پر غزہ فنڈ لکھا ہوا تھا۔سارے لوگ خاموشی سے بیٹھے ہوئے درس قرآن  سن رہے تھے۔ ثوبیہ باجی نے قرآن و سنت کے حوالے سے بڑی دردمندانہ انداز میں گفتگو کی ہمارے مسلم بھائی سخت کٹھن حالات سے دوچارہیں ۔ گھر وں سے اور اپنے پیاروں سے محروم کردیے گئے ہیں ۔اس موقع پر کچھ لوگوں نےسوالات بھی کیے جن کا تسلی بخش جواب بھی دیا گیا  ثوبیہ نے کہا فلسطین انبیاء کی مقدس سرزمین ہے۔ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے  ۔ آج غزہ لہو لہان ہے۔ وہاں موت کا رقص جاری ہے۔ خون کی ندیاں بہہ رہی ہے ۔ اسرائیل کی دہشت گردی کی تاریخ برسوں پرانی ہے۔روزانہ بے دردی سےنہتے مظلوم انسانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ظالموں نے ہزاروں کی تعداد میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر شہید کردیا ہے ۔

" یہ فلسطین ہے جسکی گود میں  آج صرف لاشیں ہی لاشیں  ہیں

      اس وقت امت مسلمہ غفلت کی نیند سو رہی ہے  ۔ " جنگ کرنے کے بھی کچھ آداب ہوا کرتے ہیں  ۔ " ہزاروں معصوم بچوں کو یتیم بنا دیا ہے۔  ہزاروں ماں باپ اپنے جگر گوشے قبروں میں دفنا رہے ہیں۔ اسکول اور مدرسوں میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔  !  " اے مسلم  دنیا کے حکمرانوں تم کہاں ہو؟   ۔"

  غزہ کے مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہیں۔ مستقبل تباہ وبرباد کر دیا گیا ہے  ۔ عمارات بم دھماکوں میں انسانوں سمیت ملبے کے ڈھیر میں بدل چکی ہیں۔ ان درندوں کی خونی  کارروائیاں مُسلسل جارہی ہیں۔ فلسطینیوں کی ہمت کو سلام ہو ان کی پر عزم مزاحمت استقامت کےساتھ جاری ہے۔خدارا!ان معصوم بچوں کودیکھو کسی کے ہاتھ کٹے ہوئے ہیں ،کسی کے پاؤں کٹے ہیں ، خون میں لت پت ننھے معصوم بچوں سے سوال کیا  " کیف حال کا " جواب میں  "شکر الحمد للہ  " کہتے ہے ۔۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔۔بس اللہ ہی کے بھروسے پر زندگی گزار رہے ہیں  ۔

ایک فلسطینی بچی کہہ رہی تھی  تاریخ میں لکھا جائے گا "غزہ کے لوگ بھوکے مر گئے  ۔"

میں جبالیہ کیمپ  ( غزہ ) سے رحف المکید ہوں۔۔۔۔  " ہم رمضان المبارک سے پہلے ہی ہم روزے دار ہیں ۔ "

میں گھروں کے ملبے پر بیٹھی ہوں۔ جنہیں صہیونی قابضوں نے نشانہ بنایا  ۔ یہاں ملبے تلے ابھی بھی بہت سے شہدا دبے ہوئے ہیں۔ جس ملبے کے اوپر میں بیٹھی ہوئی ہوں  ۔ یہ سب صہیونی قابضوں نے کیا ہے اور وہ اب بھی کر رہی ہیں  ۔ جب جنگ ختم ہوگی تو ہمارے پاس جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی  ۔میوزیم تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ لوگوں کو گلیوں میں دفنایا جارہا ہے  ۔ ماہ رمضان آرہا ہے  ۔ آپ سب کو رمضان مبارک ہو ۔ آپکے گھر  خوراک سے بھر جائیں گے  ۔ سبزیوں اور پھلوں سے۔ آپ سحری کھائیں گے اور افطار کریں گے اور آپ کو فکر ہوگی کہ کیا صبح کھائیں اور کیا شام کو !

مگر ہم ماہ رمضان سے پہلے ہی روزہ دار ہیں۔  کیا  آپ اس خبر کے منتظر ہیں کہ غزہ کے لوگ بھوک بھوک سے مر گئے۔۔۔۔؟ ہم بھی انسان ہیں ہم محسوس کرتے ہیں ۔  ہم صرف خبر نامہ نہیں ہیں  ۔ کیا  آپ منتظر ہیں  کہ تاریخ میں لکھا جائے  ؟  اگر آج آپ لوگ ہماری مدد نہیں کریں گے تو کب ۔۔۔۔۔۔ ؟

       حماس کے نائب سربراہ نے کہا تھا کہ " ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں،  اپنے سرزمین،  اپنے مقدسات اپنے بچوں اور اپنے پورے حقوق کا دفاع کریں۔  غزہ میں اسرائیلی وقت قحط کی صورتحال ہیں۔  خوراک کی قلت اور بھوک کے باعث بچوں کی اموات  میں اضافہ ہورہا ہے۔ بےحس اسرائیلی فوجی غزہ میں امدادی ٹرکوں پر بھی حملہ کردیا گیا ہے۔ امداد حاصل کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مظلوم فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فاقہ کشی فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کیا جارہا ہیں۔  وہاں کے لوگوں بھوک سے گھاس کھانے پرمجبور ہیں ۔ افسوس اس بات کی ہے کہ معصوم بچوں کو جانوروں کے چاروں سے روٹی بنا کر کھلا نے پر مجبور ہوگئے ہیں  ۔

     اب ہم سب مسلمانوں کو چاہئے اس رمضان المبارک کو غزہ کے نام کر دیتے ہیں  ۔ روزہ رکھ کر خوب دعائیں مانگتے رہنا  ۔ اللہ رب العالمین مسلمانوں پر رحم فرمائے آمین اور بیت المقدس کی حفاظت فرمائے۔۔۔۔۔ یاالاہی دشمنوں کے چال کو انہی کے اوپر الٹا دیجیے  ۔ یارب ! فیل بصورت اسرائیل  بیت المقدس کو ختم کرنے کے لیے آگیا ہے۔۔۔۔ اب تو ہی ہے بچانے والا یاربی ابابیل کو کنکریاں دے کر بھیج دے آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے