
عائشہ بی
قرآن کریم رمضان المبارک میں نازل کیا گیا۔یہ ایک ایسی معجزاتی کتاب ہےجو 14 سو سال گزرنےکے باوجود اسی حالت میں موجود ہے۔الحمدللہ ۔ جس حالت میں نازل ہوئی تھی
اسی حالت میں امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔قرآن پاک ایک معجزہ ہےاور تاریخ گواہ ہےکہ مسلمانوں نےقرآن کی پیروی کی تومسلمان ہی غالب رہےبلکہ دنیا کےامامت مسلمانوں کے پاس موجود تھے۔بدقسمتی سے مسلمانوں نے قرآن کی تعلیمات سےمنہ موڑ کردنیا پرستی میں مبتلا ہوئی تو ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ۔
" امام رومی سے روایت ہے کہ وہ اپنے سفرکا ایک واقعہ کرتے ہیں کہ " دوران سفر وہ اپنے ایک رشتہ دار کےگھر ٹھہرےجو آنکھوں سے اندھا تھا ۔ امام رومی فرماتے ہیں کہ اس کے گھر میں قرآن پاک اور احادیث کا وسیع ذخیرہ تھا۔ میں نے پوچھا تھا کہ تم گھر میں اکیلے ہو اور اندھے بھی ہو پھر یہ کتابیں۔۔۔۔؟ جواب میں وہ خاموش ہوگیا۔
امام رومی رضی فرماتے ہیں کہ رات کو اچانک میری آنکھ کھلی تو دوسرے کمرے سےانتہائی خوبصورت آوازمیں قرآن پاک کی تلاوت کی آوازسنائی دی ۔میں نے دوسرا کمرے میں اندھے کو قرآن کی تلاوت میں مشغول پایا ۔ میں دوبارہ آکر لیٹ گیا۔ صبح میں نے اس سے پوچھا کہ " کیا تم حافظ قرآن ہوں " ؟ جواب دیا نہیں !امام رومی رضی پریشان ہو گئے کہ یہ کیا ماجرا ہے۔
اگلی رات امام رومی رضی دوسرے کمرے میں چھپ گئے تو دیکھا کہ اندھا لڑکھڑاتا، ٹٹولتا آیا اور قرآن پاک اٹھا لیا۔ پھراس نے قرآن پاک کھول دیا اور تلاوت شروع کر دی۔صبح ناشتے کے بعد میں نے اسے پوچھا کہ " سچ بتا یہ کیا ماجرا ہے ؟ "
تو کہتا ہے کہ اندھا ہے اور حافظ قرآن بھی نہیں ہے ، پھر حقیقت کیا ہے۔۔۔۔؟
اس نے روتے ہوئے کہا: میں واقعی اندھا ہوں اورحافظ بھی نہیں ہوں ! لیکن مجھے قرآن پاک سےبہت محبت ہے۔ میں اندھا ہونے کے باوجود قرآن پاک گھنٹوں کھول کر بیٹھا رہتا تھا اور اللہ سے دعا کرتا تھا کہ جب" میں تلاوت کیلئے قرآن کھولوں تو میری بنائی لوٹا دیجئے۔ " اور میری دعا قبول ہوئی! اب میں جب بھی قرآن کھولتا ہوں میری بنائی واپس لوٹ آتی ہے اور میں بینا ہو جاتا ہوں۔ جب میں قرآن پاک بند کرتا ہوں تو نابینا ہوں ۔
امام رومی رضی فرماتے ہیں کہ " جو لوگ قرآن پاک نہیں کھولتے ہیں وہ نابینا ہیں۔ بظاہر ان کے آنکھیں موجود ہیں ۔
آج امت مسلمہ ہر جگہ ذلیل و خواربن کر رہ گئے ہیں کیونکہ مسلمانوں کے پاس اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا عظیم کتاب قرآن مجید موجود ہیں۔ ہم نے تو اس کتاب سے فائدہ اٹھانے کے بجائے مخمل کے کپڑے میں لپیٹ کر جزدانوں میں سجا کررکھ دیا ہے۔ قول وقسم دلانے کے لئے قرآن پاک استعمال کرتے ہیں اورشادی بیاہ کے موقعے پر دلہن کو قرآن کے سائےمیں رخصت کیا جاتا ہے۔
بہت ہی افسوسناک بات ہے۔قرآن پاک کوئی عام کتاب نہیں ہے ۔ اللہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ تمام انسانوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے ۔یہ انقلابی کتاب میں ہمارے معاشی، سیاسی، معاشرتی، اخلاقی، خاندانی، عدالتی اور دفاعی مسائل کا حل موجود ہیں۔ انسان کے لئے زدگی گزارنے کا ہر نسخہ موجود ہیں۔
قرآن کےساتھ ساتھ نبی کریم صہ ہمارے رہنما ہیں۔ آپ نے مسلمانوں کو سب کچھ بتا دیا ہے۔ ہمیں آپ صہ کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں نےعظیم نعمتوں کی قدرنہیں کی غیروں کو اپنا کردلدل میں پھنس گئےہیں۔
اب بھی وقت ہے۔امت مسلمہ قرآن و سنت اپنا رہبر اوررہنما بنا کرعمل کرنے کی کوشش کرے۔۔۔۔ ہرکام قرآن و سنت کے مطابق ہو تو وہ دن دورنہیں دنیا کا امامت امت مسلمہ کے قدم چوہے گی ۔۔۔انشاءاللہ
" قرآن لیکر اٹھو اور دنیا میں چھا جائے۔ "


































