
عائشہ بی
عیدالفطرکا چاند دیکھتےہی تمام بچوں نے خوشی سےشوراورہنگامہ شروع کر دیا۔ امی ، بابا، باجی ،بھائی! جلدی آئیں عیدالفطر کی چاند نظر آگیا ہے ۔ آج
تو ساری رات رونق ہی رونق ہے ۔ بازارجانےکا مزہ ہی کچھ اورہے۔ بریرہ اورہانیہ کہنے لگیں ہم لوگ مہندی لگانےاور چوڑیاں پہننے بازار ضرور جائیں گے۔ امی جان ! چلیے نا۔
بریرہ اور ہانیہ ! میری بات ذرا غور سے سنیے۔۔۔۔۔ اس وقت بازار میں بہت رش ہے۔ چاند دیکھتے ہی پورے قوم بازار کی طرف سیلاب کی طرح نکل جاتے ہیں ۔میں اس وقت بلکل بازار نہیں جاسکتی ۔ ویسے میرے پیارے پیارے بچو ! " بازار شیطان کا گھر ہے ۔ " ۔۔۔۔۔ آج تو روزہ داروں کو انعام ملنےکا دن ہے۔گھر میں بیٹھ کر امت مسلمہ کے لیے دعائیں کریں ۔
دونوں زور زور سے رونےلگی ۔
چھوٹا سا کعب زورزور سےہنسنے لگا ۔ سعد اورمعاذ کہنے لگے کہ کیا ہوا۔۔۔۔ ؟ کیوں رو رہی ہو؟ امی ٹھیک کہہ رہی تھیں۔ اس وقت بازارجانا بلکل مناسب نہیں ہے۔ہم لوگ مہندی اورچوڑیاں لے کرآئیں گےاورباجی گھر میں لگا دیں گی۔۔۔۔
باجی نے کہا : ویسے بھی زیادہ خوشیاں منانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمیں غزہ کے بچوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ ان کو کھانا اورکپڑے تک میسر نہیں ۔۔۔۔وہ لوگ وہاں جہادکرنے میں مصروف ہیں ۔پانی کےلئے ترس رہے ہیں۔پیارے پیارے بچوں
امت مسلمہ کو چاہیےان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔
بریرہ اور ہانیہ آنسوؤں کوصاف کرتے ہوئےکہنےلگے کہ " سوری باجی "۔ ہم سب عیدالفطر غزہ کے بچوں کے ساتھ منائیں گے۔انشاءاللہ۔
بچوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
ہم سب مل کر ان کیلئے خوب دعائیں کریں گے۔۔۔۔اتنے میں دادی جان بھی آگئیں ۔ وہ کہنےلگیں واہ بھئی واہ ۔۔۔شاباش۔۔۔ یہ ہوئی نابات ! سارے بچے سمجھ دار ہیں۔ماشاءاللہ
دادی جان نے ایک خوبصورت منی باکس بھی لے کرآئیں تھیں ۔اس میں غزہ فنڈز لکھا ہوا تھا ۔ دادی جان نے سب بچوں سے کہنے لگیں" میرے پیارے پیارے بچوآپ لوگ اپنےعیدی میں سے غزہ کے بچوں کے لئے بھی ضرور اس باکس ڈالنا اور آنے جانے والوں سے بھی ضروراس باکس میں ڈلوانا بلکل نہ بھولنا ۔
اچھا دادی جان ! بچوں نے خوشی سے کہا : دادی جان ! دادی جان ہم سب عیدالفطر کے دن غزہ کے مفلر بھی پہن کےغزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکریں گے۔میرے پیارے پیارے مجاہد بچوں !اللہ تعالٰی جزائےخیرعطا فرمائے، آمین ۔
سب بچوں کوماریہ باجی نےمہندی لگا دی، سارے بچے خوش تھے ۔ صبح سب بچے کپڑے پہن کرتیار ہوگئے اورغزہ کےمفلر پہن کرابوے کے ساتھ نماز ادا کرنے مسجد پہنچے۔شلوارقمیض ، ٹوپی اور غزہ کےمفلرز کے ساتھ بہت خوبصورت منظر تھا۔ تمام بچے ایک دوسرے سے گلے مل رہے تھے ۔۔
بریرہ ، ہانیہ اور زارا نے بھی خوب تیاریاں کرلیں ۔ہار ، بندے اور چوڑیاں پہن کردمک رہی تھیں۔
نمازسے فارغ ہوکر تمام بچوں نے گھر کو سلام کیا۔ سب سے خوب عیدی جمع کرلی ۔ سب سےغزہ فنڈز بھی حاصل کیا ،اس طرح غزہ کےبچوں کے ساتھ بہترین عیدالفطر منائی۔ الحمدللہ


































