
عائشہ بی
کراچی منی پاکستان کہلاتا ہے ۔ یہاں تین کروڑ لوگ بستے ہیں لیکن یہاں عوام کی جان اور ان کا مال محفوظ نہیں۔ آئے دن چوری ڈکیتی اسلحے کے زور پر
عوام سے پیسہ و موبائل ہتھیانا ۔ٹھیلے اور دکانیں لوٹنا معمول بن چکا ہے،سب تو مزاحمت پر فائرنگ کرکے لوگوں کو زخمی کرنےاور جان سے مارنے کے واقعات بھی تیزی سے رونما ہورہے ہیں۔ ایسے موقعوں پرپولیس کہاں ہوتی ہے کچھ نہیں معلوم پولیس تو فائرنگ کے بعد جب عوام اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچا رہے ہوتے ہیں اور جوڈاکو ہاتھ لگا ہوتا ہے اسے عوام کی چھترول سے بچانے آتی ہے ، شہر کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم میں چھوڑ دیا گیا ہے ۔
عوام کو تحفظ فراہم کرناحکومت کا کام ہےلیکن اس کماؤ پوت شہرکا کوئی وارث ہی نہیں۔ ڈاکوؤں نےعوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ ڈاکو کھلےعام دن دہاڑے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔کراچی شہر میں نہ کوئی قانون اور نا کوئی پوچھنے والا ۔ سندھ حکومت کو کوئی پروا نہیں۔ مجرم کھلے عام پھر رہے ہیں۔ حکومت سندھ کراچی شہر کے ساتھ یتیموں جیساسلوک کرنا چھوڑ دے ۔
لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ ہرجگہ چور اور ،ڈاکوؤں کو آزادانہ دندناتے پھررہےہیں۔ خواتین بھی محفوظ نہیں ۔پرس چھیننا،گن پوائنٹ پر چوڑیاں اور زیورات اتروانا عام بات ہے ۔ ہمارے حفاظت کے لیے پولیس کہیں نظر نہیں آتی ہے۔۔۔؟ جہاں واردات ہو رہی ہو وہاں سے پولیس اور رینجرز غائب رہتے ہیں ۔۔۔ ایک طرف مہنگائی کا طوفان اور دوسری طرف ڈاکوؤں کا راج ۔۔۔۔۔ عوام کیا کریں۔۔۔ ؟ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ڈاکو کھلے عام اسلحہ لے کر پھرتے ہیں ۔
رمضان المبارک میں بھی روزہ داروں کونہیں بخشا گیا۔ کئی لوگ ڈکیتی مزاحمت پر روزہ کےساتھ جنت الفردوس میں داخل ہوگئے ۔ کراچی شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کیلئے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کےمستعد اور دیانت دار پولیس اور رینجرز کی ضرورت ہے جوڈکیتوں جوبر وقت گرفتار کریں تاکہ آئندہ کوئی دوسرا ایسی غلطی نہیں کرسکے ۔
حکومت اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کرے ،حکومت سندھ اور وزیر داخلہ پاکستان سے گزارش ہے کہ شہر سے ڈاکو راج اور ڈاکو مافیا کو ختم کریں ۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )


































