
عائشہ بی
فطرت نے دو الگ الگ جنسیں بنائی ہیں مرد اور عورت جبکہ کچھ طبی وجوہات اور ہارمونز کی خرابی کے باعث کہیں جنس مخنث بھی نظر آتی ہے۔ اس
جنس کے حوالے سے بھی تعلیمات موجود ہیں کہ اگر اس تیسری جنس میں عورت والی نشانیاں نمایاں ہو ں اسے عورت کے مترادف سمجھا جائے گا ،ویسے ہی تجہیز وتکفین کی جائے گی۔ اگر مرد والی والی نشانیاں نمایاں ہو ں اسے مردکے مترادف سمجھا جائے گا ویسے ہی تجہیز وتکفین کی جائے گی۔
مردوں کا نکاح صرف عورتوں سے اور عورتوں کا نکاح مردوں سے ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ مرد کے مرد سے عورت کے عورت سے غیر فطری تعلق کی سختی سے ممانعت ہے ۔ حضرت لوط علیہ السلام کی قوم نے یہ غیر فطری فعل اپنایا تو اللہ نے ان پر عذاب نازل فرمایا۔
دین اسلام میں عمل قوم لوط یعنی ہم جنس پرستی کی سخت ممانعت ہےلیکن اب پاکستان میں ہم امریکی ہم جنس پرست گروپ کا میوزیکل شو ارینج کیا جارہاہے۔ کبھی میوزیکل پروگرام اور کبھی کوک اسٹوڈیو ! قرآن و سنت کو چھوڑ کر اللہ رب العالمین کو ناراض کرنے کے لیے ہم جنس پرستوں کی تشہیر کرکے کو دوست بنا کر مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ کیا پاکستان اس لئے بنایا گیا تھا۔۔۔۔؟
پاکستان تو اسلام اور مسلمانوں کے لیے خاص حاصل کیا تھا ۔ ہمارے دستورمیں بھی لکھا ہوا تھا کہ یہاں صرف اسلامی قانون ہوگا ۔ قائد اعظم محمدعلی جناح نے اس وقت بتا دیا تھا کہ " پاکستان کا قانون 14 سو برس پہلے ہی بنا ہوا ہے ۔ " اللہ رب العالمین قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ " یہود ونصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں بن سکتے ۔ " ہمارے حکمرانوں کو کیا ہوگیا ہے؟ قرآن و سنت کو چھوڑ کر دجالی فتنے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
غزہ کے مسلمانوں پر کیا ظلم کیا جارہا ہے؟ مسلمانوں کو شرم آنی چاہیے کہ اس قسم کے پروگرام کرنے کے لیے آمادہ ہوگئے ہیں ۔ وہ ظالم لوگ مسلمانوں کو انسان نہیں سمجھتے ۔وہ تو جانوروں کے دوست ہیں ۔ جانوروں کو پیار کرتے ہیں۔ معصوم انسانوں کے بچوں کو شہید کیا جارہا ہے ۔ سیکڑوں انسانوں کو قتل عام کیا جارہا ہے ۔ ان کے گود میں صرف لاشیں ہی لاشیں ہیں۔ سیکڑوں انسانوں کو شہید کر کے خوشیاں منا رہے ہیں ۔
آج مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ کافروں کو اپنا رفیق بنا کر ان کے اشارے پر ناچتے ہیں۔ کافروں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہیں۔۔۔ اف۔۔۔۔ خدارا ! اب پاکستان کو برباد کرنے کے لئے آگے آگے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو اسلام کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، کچھ واسطہ ہی نہیں ۔ وہ تو اسلامی دشمن ناچو بولو تو ناچتے ہیں گاؤ بولو تو گاتے ہیں ۔ حال یہ ہے کہ "ناچو میرے بلبل کہ پیسا ملے گا۔۔۔"
اس وقت غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت پاکستان پر حاوی ہے ۔ پاکستان میں امریکی ہم جنس پرست عورتوں کامیوزک بینڈ پاکستان کے مسلمان طالبات کے سامنے پرفارمنس کرنے کے لیے تیار ہے۔۔۔۔ہمارے حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں ۔والدین امریکی اسپانسر شپ سے ہونے والے نظریاتی حملے پر ہوشیار رہیں ! ہاں یادرہے کہ یہ ایک مشن کے تحت کام کرنے کیلئے یہاں بھیجا گیا ہیں ۔۔۔اور دیگرکئی ملکوں میں بھیجا گیا ہے ۔ یہ بینڈ پہلے لاہور یونیورسٹی میں بھیجا گیا۔ لاہور کے تعلیمی اداروں میں قدم رکھا اور لاہور اکنامکس میں پرفارمنس کیا ۔ دس سال سے ایل جی بی ٹی میں کام ہورہا ہے۔
ہمارے حکمرانوں کو کیا ہوگیا ہے۔۔۔۔؟ ہمارے تعلیمی اداروں میں کیا ہو رہا ہے؟ کیا ہمارے تعلیمی اداروں کو قوم لوط کے نمائندے بنانا چاہتے ہو۔۔۔؟ گناہ کبیرہ کو مسلمانوں میں پروموٹ کرنے کے لیے آمادہ ہوگئے ہیں۔۔۔؟ کیا مسلمانوں کو ہیجڑا بناؤ گے ۔۔۔۔ ؟ شرم کرو ۔۔۔ خدا کو کیا منہ دکھائیں گے۔۔۔ ؟ حکومت پاکستان سے درخواست کہ پاکستان میں امریکی ایجنڈا نہیں اسلامی نظام نافذ کریں ۔ قرآن و سنت کی دعوت لے کر اٹھو اور دنیا پر چھا جاؤ ۔ پاکستان میں عمل قوم لوط جو باعث عذاب ہے اس عمل کی تشہیر و ترویج کی بالکل بھی گنجائش نہیں۔
ٹوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)


































