
عائشہ بی
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
میں ہوں شہید میرے ساتھ ساری کائنات ہے
ساری کائنات ہے۔۔۔۔۔ "
اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے ۔ایسی عظیم شخصیتوں کا دنیا میں موجود ہونا اسلام اور مسلمانوں کے لیے باعث رحمت ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے دین کو بچانے کے لئے بےشمار کوششیں کیں۔ اپنی جان و مال ، اولاد بلکہ پورا خاندان قربان کر دیا ۔ یہ سب کچھ صرف اللہ تعالیٰ کی محبت میں پیش کیا ۔ اپنی ساری زندگی امت مسلمہ کے دلوں کی آواز بن کر فلسطین اور مسجد اقصیٰ کو بچانے کیلئے جدوجہد میں صرف کردی۔
حماس کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کر دیا گیا ۔اسماعیل ہنیہ ایران میں صدر کی حلف برداری کے تقریب میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے۔ ان کو تہران میں انکی رہائش گاہ پر دشمنوں نے شہید کر دیا ۔ ان کے ایک گارڈ کو بھی شہید کر دیا گیا۔
وہ تو جنت الفردوس کے اعلی مقام میں اپنے خاندان اور تمام شہداءوں کےساتھ زندہ ہیں۔ اللہ رب العالمین نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ " اور اللہ تعالی کی راہ کے شہیدوں کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں لیکن تم نہیں سمجھتے ۔ ( سورہ البقرہ 154 )
امت مسلمہ کی پاسداری کرنے والا ، اسلام پر چلنے والا ، اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرنے والا اور سب کچھ اسلام کے لئے قربان کرنے والے بہترین چراغ کو ظالموں نے بجھا دیا گیا۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ اس طرح کی حرکتیں کون کررہا ہے ؟ امت مسلمہ کو ختم کر کے خود بادشاہ بن کر راج کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نادان ہیں۔ اللہ رب العالمین سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔ آخرکار اسلام ہی غالب رہے گا ۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے ساتھ ہیں ۔
یہ بزدل لوگ ہیں ! مسلمانوں کو شہید کر کے اللہ تعالٰی کی زمین کو اپنی ملکیت بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئےہیں۔فلسطین میں دن رات بمباری کر رہے ہیں۔ سب کچھ تباہ و برباد کر چکے ہیں۔وہاں ہر طرف سیکڑوں انسانوں کی لاشیں ہی لاشیں ہیں، خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں اور آنسوؤں کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہاہے۔۔۔۔۔ مسلمانوں کے قبلہ اول اور انبیا کی مقدس سرزمین میں انسان گھاس کھا کھاکر پیٹ بھر رہے ہیں ۔ ملبے تلے ہزاروں انسان زندہ دفن ہیں۔انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں؟
دنیا میں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کی وہ شہید ہو جائے پر اللہ سبحان وتعالی کسی کسی کو یہ مرتبہ دیتے ہیں سب دعائیں مانگتے ہیں کہ "یا الہی!مجھے سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت عطاء فرمائیں"۔ آمین ثم آمین یارب العالمین
"شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی۔"


































