*پاکستان ایک امانت *

عائشہ بی 

 میرا  پاکستان  ہے  یہ  تیرا  پاکستان  ہے

اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے 

 

       چودہ اگست  انیس سو سنتالیس رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک عظیم نعمت سے نوازا وہ عظیم نعمت  "پاکستان " ہے ۔الحمدللہ پاکستان حاصل کرنے کےلئے مسلمانوں نے بڑی قربانیاں پیش کیں۔ علامہ اقبال نے خواب دیکھا اور اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ کو جگایا اور ان کا مقصد زندگی اور مقام یاد دلایا۔۔۔۔

" میری زندگی کا مقصد

تیرے دین کی سرفرازی

میں اسی لئے مسلمان میں

اسی لئے نمازی۔۔۔۔۔۔۔۔ "۔

    مولانا سید ابو الا علی مودودی ( رح ) نےپاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانےکے لئے قرآن و سنت کی رہنمائی سے خوب جدوجہد کی اور ڈھیروں کتابیں لکھیں۔ ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے باوجود آج بھی لوگ ان کی کتابوں سے مستفید ہو کر دین اسلام کے کام کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔  ان کا قول یہ تھا کہ " قرآن کی دعوت لیکر اٹھو اور  پوری دنیا پر چھا جاؤ۔"

قائد اعظم محمد علی جناح ہندوستان کے مسلمانوں کو ہندو اورانگریزوں کے خطرناک عزائم سے باحفاظت بچا کر نکال لائے۔ الحمدللہ  ! 

      پاکستان  دو قومی نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔اس لئےمسلمانان ہند نےقائد اعظم کی قیادت میں عظیم قربانیاں پیش کیں ۔ ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ مسلمان آزادی کے ساتھ اسلام کے اصولوں کے مطابق بہترین طریقے سے زندگی گزار سکیں کیونکہ مسلمانوں کا طریقہ عبادت، رہن سہن ، کلچر اور روایات بالکل مختلف ہیں۔ اسی دو قومی نظریہ کے بنیاد پر  "پاکستان وجود میں آیا۔ ظلم کے اندھیرے میں گزرے شب روز یاد آتے ہیں تو خون کی آنسو رلا دیتے ہیں۔آہ۔۔۔۔۔! آزادی کی وہ جدوجہد ۔۔۔۔!  ماؤں کے جگر گوشے۔۔۔۔۔ آنکھوں کےسامنے قتل کردیئے گئے  ۔ اف ۔۔۔۔ ! خدارا  عزت بچانے کے لئے لڑکیوں نےدریاؤں اور کنوؤں میں چھلانگ لگا دی۔  سیکڑوں سہاگ اجڑ گئے، ہزاروں ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔

پر ایک ہی نعرہ تھا۔۔"بٹ کے رہے گا ہندوستان لے کے رہیں گےپاکستان۔۔۔۔۔ "پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ۔۔۔۔۔

    پاکستان میں رہنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ "پاکستان کسی نےتھالی میں رکھ کر نہیں پیش کیا۔"یہ حاصل کرنے کے لئے آگ اور خون کے دریا  کو پار کرنا پڑا ۔ جدوجہد اور قربانیوں کا نام  "پاکستان " ہے ۔

      اف۔۔۔۔خدارا  !  کیسے کیسے ظلم و تکلیف سےگزر کر پاکستان حاصل کیا تھا۔ پر خوشی اس بات کی ہےکہ یہ عظیم نعمت مسلمانوں کیلئے اللہ رب العالمین کی طرف سے بہترین تحفہ ہے۔یہ اسلامی ریاست بےشمار نعمتوں سے بھری ہوئی ہے۔ پر ہمارے حکمرانوں نے اس  کی کوئی قدر ہی نہیں کی۔ نااہلی کے وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔ پاکستان کی دولت لوٹ کر اپنی ملکیت بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ملک کو ترقی دینے کے بجائے کشکول اٹھا کر بکاری بنا ڈالا  ۔ پاکستانی عوام پر سود لاگو کر دیا  گیا۔  " سود اللہ اور رسول کے ساتھ جنگ ہے۔ "

     قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ "وہ رشتہ، وہ چٹان ، وہ لنگراللہ کی کتاب قرآن کریم ہے ۔"

" ایک اللہ،ایک رسول، ایک کتاب، ایک امت ۔" قائد اعظم کی یہ مثال مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔

"ہم لائیں گے اس ملک میں اسلام کا دستور

اسلام کے دستور سے

ہو جائے گا غم دور

میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔۔۔

     پاکستان کے بگڑتے ہوئے حالات دیکھ کر 26 جولائی سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ذمہ داران اور عوام کے ساتھ مل کر سخت دھوپ   ،گرمی اور بارش برداشت کر کے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے  ۔

16 دن سے مری روڈ اسلام آباد میں دھرنا جاری رہا۔ جب تک مطالبہ پورا نہیں کریں گے دھرنا ہوگا ،دھرنا۔۔۔تاکہ ہمارے پاکستان سے ظلم  ، ناانصافی اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو اور عدل و انصاف قائم ہو سکے۔۔۔۔۔پاکستان جس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا ،اس کیلئے عوام کو جماعت اسلامی پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا۔۔۔۔ کیونکہ جماعت اسلامی پاکستان وہ واحد جماعت ہے عوام کے حق کیلئے آواز اٹھا رہی ہے ۔ " قدم بڑھاو ساتھیوں "۔ اپنے حقوق کے جنگ لڑنے کیلئے ساتھ چلیں  ۔ انشاءاللہ کامیابی ضرور قدم چومے گی ۔۔۔۔۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت کو سرخرو کرے اور ان کی حفاظت فرمائے اور ان کواجر عظیم عطا فرمائے۔۔۔۔۔

آمین ثم آمین۔۔۔۔اللہ سبحان وتعالی پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔

" پاکستان زندہ آباد "

" ہم لائیں ہیں طوفان سے کشتی نکال کر

اس ملک کو رکھنا میرے بچوں سنبھال کر

 

 

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سےمتفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے