
عائشہ بی
پاکستان کے بگڑتےہوئے حالات کو مدنظر رکھتےہوئے جماعت اسلامی پاکستان کےامیرحافظ نعیم الرحمان نے شوریٰ کے
مشورے سےدھرنا دینے کا فیصلہ کیا اوردھرنا شروع کیا۔یہ دھرناملک کےعوامی مسائل حل کرنےکے لیے کیا گیاجس میں مہنگائی اور ٹیکسوں کی عوام پر بھرمار اور اشرافیہ کے لیے مفت اضافی سہولیات کامعاملہ اور آئی پی پیز کی دھوکہ بازی شامل تھی۔ مقصد عوام کے لیے حکومت پاکستان سے چند ضروری مطالبات پورا کروانا تھا ۔ عوام اتنا پریشان ہو چکے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی ایک آواز پرہرگلی محلے سے نکل پڑے۔ سخت دھوپ، گرمی اور بارش برداشت کر کے عوام مری روڈ پر 14دن دھرنا دینے میں کامیاب رہے۔ حکومت کی عوام کو بزور طاقت روکنے کی کوشش میں ناکام ہو گئی ۔ جہاں روکنے کے لیے سختی کی گئی وہیں ،دھرنا دے دیا گیا ۔ نتیجہ یہ نکلا ایک دھرنا کئی دھرنوں میں تبدیل ہو گیا ۔ دھرنوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
حکومت کی جانب سے عوامی مطالبات تسلیم کرنےکے لیے معاہدے پر دستخط کروانا ضروری تھے ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ بے لوث عوامی خدمات، پاکستان کے مسائل کے حل، عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی، بجلی کے بلوں کے مسائل، مہنگائی وغیرہ کا مسئلہ حل کرنا اصل مقصد ہے۔ اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے قانونی اور جائز طریقے سے دھرنا شروع کیا ہے۔
پاکستان کے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کےمسائل حل کرنے کی اصل ذمہ داری حکومت کی ہے ۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کی آواز پر انسانوں کا جم غفیر سمندر کی مانند دھرنا گاہ پہنچ گیا۔ الحمدللہ! لگاتار چودہ دن تک بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین مستقل مزاجی سے صبر و استقامت سے وہاں موجود تھے۔ اس میں عام افراد ، مزدور، تنخواہ دار، دیہاڑی دار طبقہ اپنے گھروں سے نکل آیا ۔ ہر طرف سے خواتین بھی نکل آئیں۔ یہ تمام لوگ بجلی کے بھاری بلوں، مہنگائی اور ٹیکسز کے بوجھ سے پریشان ہو کر گھروں سے نکل کر آئے تھے۔
اس وقت لوگوں نے طرح طرح کی باتیں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ "مطالبات پوراکئے بغیر دھرنا کیوں ختم کر دیا"؟
انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ دھرنا ختم نہیں کیا گیا ہےبلکہ صرف موخر کردیا گیا ہے۔ ابھی بھی دھرنے کی گونج، شور، نعرہ تکبیر فضا میں گونج رہی ہیں ۔ کیا آپ لوگوں کو یہ گونج سنائی نہیں دیتی ؟ یہ نادان مفاد پرست لوگوں کا ٹولہ ہے جو جماعت اسلامی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنارہا ہے۔ جماعت اسلامی ایسی صورتحال میں انہیں خیر سگالی کے جذبے کے تحت پھول پیش کرتی ہے۔ دھرنا صرف معاہدے کے تحت روکا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اگر اس پر عمل نہیں کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ دوبارہ زیادہ زوروشور سے تحریک برپا کریں گے ۔ان شاءاللہ
یاد رکھیں کہ یہ " جماعت اسلامی پاکستان " ہے ۔
عوام سے اپیل ہے کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے کمر بستہ ہو جائے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کی پناہ گاہ صرف "جماعت اسلامی پاکستان زندہ آباد ہے۔"
عوام چاہے کسی بھی مذہب یا مسلک سے تعلق رکھنے والے ہوں جماعت اسلامی پاکستان سب کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔ !
ایسی صورتحال میں مولانا مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی ایک نصیحت یاد آگئی۔
" سخت سے سخت بیہودہ مخالفت کے جواب میں بھی آپ حدود اللہ سے کبھی تجاویز نہ کریں۔ ہر لفظ جو آپ کی زبان یا قلم سے نکلے، اس پر خوب سوچ لیں کہ وہ خلاف حق تو نہیں ہے اور آپ اس کا حساب خدا کے ہاں دے سکیں گے ؟ آپ کے مخالفین خدا سے ڈریں چاہے ،نہ ڈریں ، آپ کو بہرحال اس سے ڈرتے رہنا چاہئے ۔ "
( کتاب ہدایات سے مختصر اقتباس ا، سید ابو الا علی مودودی)
*
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )


































