
عائشہ بی
اف۔۔۔۔۔۔ خدارا!ہمارے تعلیمی اداروں میں کیا ہو رہا ہے؟ کوئی وارث ہے ؟ افسوس اس بات کی ہےکہ ہمارے تعلیمی اداروں کو کھیل تماشائی بنایا ہوا ہے
طالبات اور بچوں کے خلاف زیادتی کے بڑھتے ہوئےواقعات پرتشویش ہے ۔ تعلیم وتدریس کی مقدس درسگاہوں کےمحافظ ہی طالبات کی عزتوں کے قاتل بننےلگے ہیں ۔ایسےمحافظوں کو کھلےعام پھانسی دینے کی ضرورت ہےتاکہ آئندہ باقی لوگوں کوعبرت ملے۔۔۔۔۔ ہمارے بچوں کی حفاظت کون کرے گا ؟
ماں کے گود کے بعد استاد ہی بچوں کے لیےماں باپ کی درجہ رکھتی ہیں۔۔۔۔۔خدارا! پہلے ہمارے تعلیمی ادارے درس و تدریس کی مراکزہوتے تھے،کیا آج اساتذہ اورسیکورٹی ادارے ہمارے بچوں کے حفاظت نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔؟ اس طرح کے تعلیمی اداروں اورنظام میں تعلیم سوالیہ نشان ہے ؟ اب تو بچیاں تعلیمی اداروں سے بھی محروم ہو جائیںگے ۔۔۔۔ حکومت پاکستان کیوں اپنی ذمہ داری پورا نہیں کر رہی۔۔۔۔؟ لاہور میں طالبہ کےساتھ ہونے والی زیادتی کےخلاف احتجاج جاری ہے۔انتظامیہ کی جانب سے حل تلاش کرنے کے بجائے مظاہرین پرتشدد کیا گیا۔
ہمارے حکومت اسلامی نہیں ،اگر اسلامی ہوتی تو اس طرح کا حرکتیں کبھی نہیں ہوتیں۔ کالج انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے ! اسلامی پاکستان خوش حال پاکستان میں اس طرح کے حرکتیں بالکل زیب نہیں دیتیں۔ پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے۔اس طرح کے شیطان عناصر کو سزا دے کرہرطالبہ کوکا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
جماعت اسلامی پاکستان کےامیر حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرینس میں کہا ہےکہ جلد سےجلدمجرم کو سزا دی جائے!ہمیشہ مجرم کو چھوڑدیتے ہیں ، اسی وجہ سےہمارے معاشرے میں اس طرح کےواقعات پڑھتے ہی چلے جارہا ہے ۔" حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں کی حفاظت کرے ۔۔۔! تعلیمی اداروں میں قرآن و سنت کو عام کیا جائے۔۔۔۔ ! پاکستان مسلمانوں کے لیے خاص طور پر حاصل کیا گیا تھا اس پرابھی تک ہندوکلچر ہی قائم ہے۔۔۔۔افسوس۔۔۔۔ ہمیں اسلامی نظام قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )


































