
عائشہ بی
سید ابو الا اعلی مودودی رحمت اللہ علیہ کی پیدائش 1903 میں اورنگ آباد(حیدرآباد دکن) میں ہوئی۔ آپ کا تعلق بہترین سادات گھرانے سے تھا ۔ انہوں
نے ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب کے زیر سایہ میں اپنے ہی گھر میں حاصل کی۔ اس کے بعد مقامی مدرسے میں داخل کروا دیا گیا ۔ الحمدللہ 1914 میں مولوی کا امتحان پاس کر لیا ۔ اس کے بعد اپنے والدین کے ساتھ حیدرآباد دکن میں منتقل ہو گئے۔ والد صاحب نے وہاں دارالعلوم میں داخل کروا دیا گیا۔ والد صاحب کے انتقال کے بعد اپ پر معاشی کی ذمہ داری آگئی ۔ آپ کو اللہ رب العالمین نے بہت ہی احسن طریقے سے بات بیان کرنے اور لکھنے کی صلاحیت سے نوازا تھا۔
آٹھ سال کے عمر ہی سے اسلام کے بارے میں سوچتے اورمعلومات حاصل کیا کرتے تھے ۔مولانا نے صحافت کا شعبہ پسند کیا اورایک اخبار کےمدیر بن کر کام کیا اور جمعیت علمائے ہند کے روزنامہ " الجمعیت "کے مدیر بھی رہے ۔ اس کے بعد جمیعت علمائے ہند نے جب کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی تو سید مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے احتجاجی طور پر اس ادارے کو چھوڑ دیا ۔
مولانا کہتے تھے کہ مسلم معاشرے کا زوال خلافت راشدہ کے بعد شروع ہوا۔اس کے بعد صرف حضرت عمر بن عبدالعزیز کے عہد میں خلافتِ راشدہ نظر آئی پھر خلافت ملوکیت میں تبدیل ہوتی گئی ۔ بنو امیہ اور بنو عباس کے ادوار اور ہندوستان پر مغلوب اور دیگر مسلمان بادشاہوں کی نو سو سالہ حکمرانی کے بعد مغربی نو آبادیاتی طاقتوں کا ظہور ہوا جبکہ 17 وی اور 18ویں صدی میں مسلمانوں کا سیاسی ' اکسری اور تہذیبی زوال شروع ہو چکا تھا اور مسلم معاشرہ قرآن و سنت کی پیروی اور احکامات سے رو گردانی کرتے ہوئے اور شمشیرو ثنا کو چھوڑ کر طاؤس و رباب اور جمہور ' تقلید اور ملوکیت کے عارضے میں مبتلا ہوکر کھوکھلا ہو چکا تھا ۔
مغربی طاقتوں نے اپنی سیاسی تہذیبی اور سائنس بالادستی ظاہرکر کےمسلم معاشرے کو مرعوب اور مغلوب کر دیا ۔مولانا ان حالات میں " اندھیرے میں چراغ بن کر طلوع ہوئے۔ اسلام کو بچانے کیلیے جدوجہد میں مصروف ہوگئے۔ مولانا کا مقصد یہ تھا کہ دین کے اصل علم کی شمع جلاکر اندھیر نگری کو روشن چراغوں سے چمکادیا جائے ۔ اللہ رب العالمین نے ان کو علمی فکر سے نوازا تھا ۔ ان کا سوچ کا اندازہ اس بات سےلگایا جاسکتا ہے کہ پوری دنیا میں دین اسلام کا بول بالا ہو جائے اور اس سلسلہ میں دن رات طرح طرح کی کوششوں میں لگے رہے۔نوجوانی میں ہی کتاب الجہاد فی الاسلام لکھی اور ترجمان القرآن رسالہ جاری کیا جس میں بہت سے اہم موضوعات پرمضامین لکھے۔ آپ کی سوچ سے لوگ متاثر ہوئے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہوئے مولانا مودودی نے قیام پاکستان سے قبل3 شعبان 1360 ھ (26اگست 1941ء) کو لاہور میں تحریک اسلامی ہند کی بنیاد ڈالی۔ سید ابولاعلیٰ مودودی اور دیگر 74 افراد نے ملک میں اسلامی انقلاب لانے کی مشترکہ جدوجہد کے لیے اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔یہ تحریک اب جماعت اسلامی کے نام سے اپنے مقصد اور مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس راہ میں انہوں نے بےشمار تکالیف برداشت کیں وہ استقامت کے ساتھ دین اسلام کے نظام کے نفاذ کیلیے ڈٹے رہے ۔ مولانا کہتے تھے کہ "قرآن اور سنت کی دعوت لے کر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاؤ ۔"
قرآن کی سادہ اور آسان تفسیر تفہیم القرآن لکھ کر ہم پر بڑا احسان کر مولانا مودودی رحمت اللہ علیہ نے بے شمار دینی کتب لکھیں۔ جن میں خطبات دینیات ، پردہ ، خلافت و ملوکیت ، اسلامی تہذیب و تمدن اور اس کے اصول و مبادی ، سود کی حقیقت، مسئلہ قادیانیت ، وغیرہ شامل ہیں۔
اللہ رب العالمین سب کو پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔
انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی بنیاد انبیا علیھم السلام کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے رکھی۔ اللہ کےدین کو قائم کرنے کی جدوجہد میں جماعت اسلامی تا حال مصروف عمل ہے اور مصروف رہے گی یہاں تک کہ جماعت اسلامی منزل مقصود یعنی اللہ کی سر زمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ کرنے کے مشن کو حاصل کرلے گی۔ ان شاءاللہ


































