اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت

      عائشہ بی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  : فتنوں کے دور میں بہترین شخص وہ ہوگا جواپنے گھوڑے کی لگام تھامے اللہ کے دشمنوں کے پیچھے ہو، وہ اللہ

کے دشمنوں کو خوفزدہ ہوتا ہو ، اور اللہ کے دشمن اس کو ڈراتے ہو ، یا وہ شخص جو دنیا سے کٹ کر اپنی چراغاں میں کوشہ نشین ہو اور اللہ کا حق ادا کرتا رہے۔

     ( مستدرک حاکم )

     غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی مسلمانوں کا نسل کشی کو ایک سال ہو چکا ہے۔ شہری آبادیوں میں جدید اسلحے سے بمباری جاری ہے ۔  غزہ شہدا کا قبرستان بن چکا ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے  انبیاء کی سرزمین فلسطین میں آگ اور خون کی ہولی جاری ہے ۔ اور مسلم حکمرانوں پر خاموشی طاری ہے ۔ دنیا بھر میں  فلسطین کے حق میں گا ہے بگاہے آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔

      انبیاء کے سرزمین میں اسرائیلی درندگی کے خلاف روز اول سے  پاکستان میں جماعت اسلامی آواز  اٹھا رہی ہےجماعت اسلامی  پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان  کی  پکار پر کراچی میں شاہراہِ فیصل پر غزہ ملین مارچ ہوا ہے ۔  جس میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے یہ احتجاج  ان شاءاللہ جاری رہے گا۔۔۔۔ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں  غیر مسلم بھی اسرائیلی  جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے  ہیں ۔ حکومت کو بھی آگاہ کیا ہے کہ انبیاء کی سرزمین سرزمین کو کون بچا سکتا ہے صرف صرف مسلمان !

 " اے دنیا کے منصفو!  اسرائیلی جارحیت سےانسانی حقوق کی پامالی درندگی اوردہشت گردی سےفلسطین لہو رنگ ہے کھنڈر بن گیا ہے۔ تم کہاں ہو؟

     ہم  مجبور ہیں  وہاں جانے راستے مسدود کردیے گئے ہیں اس لیے ہم وہاں نہیں جا سکتے۔ پر اہل فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کر کے آواز اٹھا  سکتے ہیں ان مظلوم اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر سکتے ہیں،  انکی مالی مدد  کے انتظام میں معاون و مددگار تو بن سکتے ہیں اور اور ان کے لیے اللہ رب العالمین سے دعائیں کر سکتے ہیں ۔  تاکہ قیامت کے دن اللہ رب العالمین کے سامنے جواب دے سکیں !  ہمارے نبی کریم ﷺ تو راتوں کو جاگتے تھے اور دعائیں مانگتے تھے کہ امتی امتی  میری امت میری امت ۔۔۔۔۔۔

" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  : مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اورایک جسم کے مانند ہے۔جسم کے کسی بھی حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم محسوس کرتا ہے۔۔۔۔"

     ایک  زمانے کی بات ہے کہ رمضان کا بابرکت مہینہ تھا ۔ بغداد کی مرکزی جامعہ مسجد میں مسلمانوں کے خلیفۂ وقت المستظہر باللہ جامعہ کے خطبہ کے لیے منبر پر آ کر کھڑے ہوئے۔ عین وقت پر اچانک سامنے کی صف میں بیٹھے ایک شخص نے اپنے تھیلے سے ایک روٹی نکال کر کھانا شروع کر دیا ۔ رمضان کے پہلے جمعہ کا خطبہ وہ بھی اسلامی دارالحکومت کی مرکزی مسجد اور عباسی خلیفہ کے سامنے ایک شخص کا یوں روٹی کھانا  !  اس عمل کو دیکھ کر لوگ غصے میں اسے مارنے کو دوڑے ۔  پورے مسجد کے لوگ اور خلیفہ بھی اس عجیب منظر کو دیکھنے لگے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔؟ کوئی پاگل ہے کیا ، بدتمیز ؟  اخر ہے کون ہے ؟  لوگوں نے غصے سے پوچھا کہ " یہ کیا حرکت کی تو نے " ؟   اس پر وہ شخص نے گرجدار اواز میں بولنا شروع کیا ۔ " تم لوگ میرے رمضان میں یوں کھانا کھانے پر غصہ ہو رہے ہو تم سب کی غیرت اچانک جاگ گئی ہے کہ کیسے ایک   شخص نے مسجد میں کھانا کھا کر توہین رمضان کر دی ۔ لیکن  "دو ہفتے پہلے بیت المقدس مسجد اقصی پر صلیبیوں نے قبضہ کر لیا ، مسجد میں قرآن مجید کی توہین کی گئی، مگر تم میں سے کسی کی غیرت نہیں جاگی۔۔۔۔۔ ؟

     میں تو دمشق سے آیا ہوں ، مسافر ہوں۔ مجھے روز چھوڑنے کی اجازت ہےلیکن ایک خلیفہ المسلمین ! تم پر تو بیت المقدس کی حفاظت فرض تھی ! تم نے کیوں اسے صلیبیوں کے ہاتھ میں جانے دیا ؟  تم یہاں خطبہ دے رہے ہو اور وہاں ہمارے بھائی دربدر پھر رہے ہیں  ۔ ہماری بہنوں کی عزت محفوظ نہیں ہے ۔  میں دمشق کا  قاضی اور امام الزہراوی ہوں ۔  میں تمہیں جھنجھوڑ نے آیا ہوں کہ آنکھیں کھولو۔۔۔۔!  " اقصی کو صلیبیوں سے آزاد کراؤ اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو عورتوں کی طرح گھر میں بیٹھ جاؤ ۔۔۔" لوگ زار و قطار رونے لگے ، خود خلیفہ  نےروتے ہوئے معافی مانگی اور سلجوق حکمران سے مل کر اقصی کی ازادی کے لیے جدوجہد کا وعدہ کر لیا ۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی  ایسے حکمران عطا کرے جن کے دل میں خدا کا خوف ہواور وہ  مسلمانوں کو بچانے کے لیے جدوجہد کریں۔للہ تعالی ہمیں صالح امین اور  پختہ ایمان کے حامل باصلاحیت حکمران عطا فرمائے ۔آمین یا رب العالمین ۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے