
عائشہ بی
یہ ارض پاک مقدس ہے ماں کے پیار کی مانند۔۔۔انگریزوں کی غلامی سے نجات اورصرف اللہ کی غلامی کا خواب آنکھوں میں سجائے مسلمانان برصغیر
پاک وہند نے یہ ارض پاک کلمہ لا الہ الااللہ کی بنیاد پر لاکھوں قربانیوں اور انتھک جدوجہد سےحاصل کی تھی۔ پاکستان کسی نے پلیٹ پر رکھ کر نہیں پیش کیا تھا ۔ اسےاونے ہونے داموں گروی رکھ دیا جائے۔ مدینے میں قائم اسلامی نظام حکومت کی طرز پر اس ارض پاک کو سنبھالنا اور چلانا اس ریاست کے قیام کا مقصد اور مشن تھا ۔یہ ریاست اللہ رب العالمین کی طرف سے انعام ہے اور وطن عزیز پاکستان کو اللہ رب العالمین نے قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہےلیکن ہماری بد قسمتی افسوس صد افسوس مٹھی بھر نااہل بد عنوان اور غاصب لوگوں کے ٹولے نے حکومت پر قبضہ کررکھا ہے جن کی نا اہلی بد عنوانیوں اور خود غرضیوں نے وطن کی آزادی غیرت اور سالمیت کو آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر سودی قرضے کے عوض گروی رکھ دیا ہے ۔
ان قرضوں پر خوشیاں منائی جارہی ہیں اور اس قرضے کے بل بوتے پر حکمران طبقے کے لیے مزید مراعات اور بیش قیمت گاڑیوں کی مع مفت پٹرول فراہمی کا کام کیا جارہا ہے جو پیسہ کمزور معیشت کی بحالی کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، اسے اس طرح حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر بے دریغ لٹایا جارہا ہے۔نمک سے لے کر گیس اورسونے تک کے خزانے ابلنے والی سرزمین کو نہایت کڑی شرائط پر آئی ایم ایف کا غلام بنادیاہے۔ حکمرانوں نے پاکستان کو ترقی دینے عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے قومی خزانے کولوٹ کر اپنی خوب جائیدادیں بنانے اپنا بینک بیلنس بڑھا کر باہر کے ملکوں میں جمع کررکھا ہے۔ ان کی ان غاصبانہ مذموم حرکات نے پاکستان کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔
ان میں غیرت نام کو نہیں خدا کاخوفی موجود نہیں ۔ستر اسی سال کی عمر میں بھیحکومت سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں اور اپنے اپنے جیسی اپنی نسلیں تیار کر رکھی ہیں جو ان کے نقش قدم پر پاکستان کی لیے مزید خطرناک ثابت ہوں گی۔ میں سوچتی ہوں کہ یہ کیسے مسلمان ہیں جنہیں یہ حدیث یاد ہی نہیں کہ " قیامت کے دن اللہ رب العالمین ہر ایک سے پوچھے گا کہ مال کہاں سے کمایا اور کہاں کا خرچ کیا ؟ تو کیا جواب دیں گے؟ کوئی جواب ہے ان کے پاس؟ پاکستان کے حصول کے مقصد اور اس کی منزل مقصود سود سے پاک ترقی یافتہ اسلامی نظام حکومت سے دور کر دیا ہے جو عوام کوخوشحالی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔ لیکن ہمارے نا عاقبت اندیش حکمرانوں نے پاکستان کی قدر نہیں کی بلکہ پاکستان کو تو مگرمچھوں کی طرح نگل جانے کی کوشش میں ہیں کشکول اٹھا کر سود پر قرضے کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ یہ تو شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے لیکن یہ نا اہل غاصب ٹولہ اس پر خوشی کے شادیانے بجا رہا ہے ۔
آج پاکستان کا بچہ بچہ قرض دار ہے ۔ اتنا قرضہ لیا گیا ہے کہ کہ جسےمظلوم عوام کا خون چوس چوس کر ہی اتارنے کے منصوبے جاری ہیں۔ قرآن میں اللہ نے سود کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔ "ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سود لینے والا اور سود دینے والا دونوں دوزخ کی آگ میں جائیں گے ۔ ان سودی قرضوں نے عوام کو مہنگائی بیروزگاری بے جا ٹیکسوں گیس و بجلی کے بھاری بلوں کے بوجھ تلے دبا دیا حالت ایسے ہوگئے ہیں کہ عزت دار خوددار محنت کش طبقہ حالات کے ہاتھوں مجبور ہوکر خودکشی کرنے میں مجبور ہورہا ہے۔ دولت کے حرص و ہوس میں اندھے حکمرانوں کا عوام کی مشکلات سے کوئی تعلق نہیں انہیں صرف اپنی جیبیں بھرنے کی دھن ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے سات ارب ڈالر کے قرضہ منظور کر لیا ہے۔ یہ نیا قرضوں کا پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا ۔ یعنی تین برسوں میں قسط وار ملے گا ۔۔۔ ذرا سوچیے ! قرض کی پہلی قسط جو ایک ارب ڈالر ہوگی وہ 30 ستمبر تک بھیک مانگنے والے فقیروں کو مل جائے گی۔ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستان کے لیے قرضہ دینے کے منظوری کے موقع پر "وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے نائب وزیر اسحاق ڈار( حکومت کے معاشی ٹیم کے رکن ) امریکہ سے خوشی کے ساتھ یہ خبر سنارہے تھے۔یاالہیٰ مسلمانوں کو سود سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائےاور ہمارے پاکستان کو ہر مصیبت سے بچانے کےلیے نیک صالح حکمران عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق یونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )


































