
عائشہ بى
" میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں
صرف لاش ہی لاشیں
میری گود میں ۔۔ "
اف خدارا۔۔۔! گزشتہ ایک سال سےانبیاء کی سرزمین میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت مسلمہ کےحکمرانوں کی خاموشی سےکافروں کے مذموم مقاصد پروان چڑھ رہے ہیں۔ فلسطین لہورنگ ہے! نہ کوئی ہسپتال نہ اسکول نہ مدرسہ جب کہ رہائشی عمارات بھی تباہ وبرباد کر دی گئی ہیں ؟یہ کافراقوام جوانسانیت کی نام نہادعلم بردار بنتی ہیں ، ہزاروں انسانوں کو خاک اور خون میں ملا دیاہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مسلم حکمرانوں کےسینے میں دل ہی نہیں۔کم سے کم وہ اپنی آوازہی بلند کرسکتے تھے لیکن سب خاموشی و چین کی نیند سو رہے ہیں۔
" اے دنیا کے مسلمان حکمرانوں سنو۔۔۔۔
مسلمانوں کو ذرا نیند سے جگا دو ۔ "
کیا ہم سب نبی کریم ﷺ ہی کے امتی ہیں۔۔۔۔؟ وہ تو امت کی خاطر سجدے میں روتے تھے۔کیا آج کے مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کچھ نہیں کرسکتے؟
" مسجد اقصیٰ ہمیں پکارتی ہے۔
بچے بھوک سےبلک کر مررہےہیں ،امت مسلمہ کہاں ہے؟
اے امت اگر تم نہیں اٹھو گے تو کیا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی معراج کے سفرکے لیے راتوں رات مسجد اقصی لے گئے۔ وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لاکھ 24 ہزار انبیاء کی امامت فرمائی۔ یہاں سے اللہ رب العالمین نے نے آسمانوں کے سفر پر روانہ کیا ،اللہ سے ملاقات کے بعد واپسی پربراق کےذریعےمسجدالاقصی واپس پہنچے۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول بھی ہے۔ بیت المقدس کسی کافروں کےلیے نہیں بلکہ مسلمانوں کے لیے ہے (ان شاءاللہ) کافروں کے چال کو للہ ناکام بنا دے اور بیت المقدس کو آزاد کرا دو۔ (امین)
" اپنے بیت المقدس کو بچانے کو تو
میرے بچے ابابیل بن جائیں گے".


































