
عائشہ بی
" اے راہ حق کے شہیدو
وفا کی تصویر
تمہیں فلسطین کی ہوائیں
سلام کہتے ہیں۔۔۔۔۔ "
یحیی السنوار کا ناول عزیمت کی داستان سے بھرا ہوا ہے۔ اللہ رب العالمین نےاس مرد مجاہد کو شہادت کے لیے چن لیا تھا ۔ اس کی پوری زندگی بچپن سے لے کرشہادت تک کا سفرمقصد زندگی اللہ رب العالمین کی رضاوخوشنودی کے حصول کی جدوجہد پر گامزن رہتے ہوئے ہی گزرا۔ وہ مجاہد ین کے سربراہ ہونے کےباوجود اپنے زخمی ہاتھوں کو تارسے لپٹ کر آخری سانس تک دشمنوں کا مقابلہ کرتےرہے ۔ سبحان اللہ !
" حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "کہ تم یہودیوں سے ایک جنگ کروگے اوراس میں تم ان پرغالب آجاؤ گے۔ اس وقت یہ کیفیت ہوگی کہ (اگر کوئی یہودی جان بچانے کے لیےکسی پہاڑ میں بھی چھپ جائے گا) تو وہ پتھربولے گا کہ اے مسلمان ! یہ یہودی میری اڑ میں چھپا ہوا ہے۔اسے قتل کر دے ۔
لگتا ہے وہ وقت قریب آنے لگا ہے۔اسماعیل ہنیہ کے بعد اللہ کا شیردل مجاہد یحیی السنوارکو بھی شہید کر کے بھی ظالم اپنےظلم پرڈٹے ہیں لیکن وہ جان باز جو راہ عزیمت کےمسافر ہیں ۔ان کے لیے قائدین کا ایک ایک کر کے چلے جانا کوئی مایوس کن بات نہیں۔وہ اپنے مشن پرگامزن ہیں، وہ قائدین کبھی اس طرح میدان میں برسر پیکار نہ ہوتے ، جب تک کہ اپنے پیچھے ویسے ہی بہت سے نفوس تیار نہیں کردیتے ۔ یہ سب اللہ کے بہترین مجاہد ہیں فتح اورشہادت ان کی منزل ہے ۔ دشمنان دین تومجاہدوں کوشہید کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن "شہید زندہ ہوتا ہے ٓوہ کہتا لہو ہمارا بھلا نہ دینا شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے۔
ہر گھر سےمجاہد نکلے گا تم کتنے مجاہد مارو گے؟۔ "
غزوہ بدر ، احد میں بہت سے صحابہ کرام شہید ہو گئے تھےحالانکہ اس وقت اسلام کوئی بڑی طاقت نہیں رکھتا تھا ، نہ ہی وہ دنیا میں نفاذ اسلام اپنی انکھوں سےدیکھ سکتے تھےتواس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وہ کامیاب نہ ہوئےبلکہ وہ اس تحریک کو اپنے خون جگرسے سینچ کرفلاح آخروی کی سمت بڑھ گئی تھی"میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی میں اس لیےمسلمان اور اس لیےنمازی ۔۔۔"
انسان کی زندگی کا مقصد رب کی رضا ہونا چاہیے ۔ مسلسل جدوجہد کی روانی جس کے سراپے میں گردش کر رہی ہوں ، وہ اپنی منزل پا لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ یحیی السنوار کی مسلسل استقامت کے ساتھ جدوجہد کامیاب ہو گیا ۔ فلسطین کے لوگ جو اپنے بچوں ، زخمیوں اور وہاں کے تمام لوگ قران کی تلاوت سے اپنی زندگی کو مامور بنایا ہوا ہیں ۔ وہ اللہ تعالی کے پکے ہوتے ہیں اور اپنے دکھوں اور پریشانیوں کو قران کی تسکین امیز تسلیوں سے رفع کرتے ہیں ۔ وہی امت مسلمہ کا سر کا تاج ہیں ۔ یا الاہی ! آج ہم مسلمان سب کچھ بھول بیٹھے ہوئے ہیں ۔ یحیی السنوار کے داستان امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ اب صرف تیرا ہی آسرہ ہے اب تو ہی فلسطین کو ازادی دے دے۔۔۔یارب !۔مسلمانوں کو جگا دیجئے ۔۔۔۔۔ کافروں کا چال انہی کے اوپر الٹا دیجئے۔۔۔۔انبیاء کے سرزمین بچانے کیلئے مسلمانوں کی مددگار بنا دیں۔۔۔۔۔۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔


































