
عائشہ بی
"اور ڈرو اس وبال سے جو تم میں سے صرف ان پر بھی نہیں آ پڑےگاجنہوں نے ظلم کیا ہوگااورجان رکھوکہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے (سورہ الانفال
ڈیڑھ سال کے دوران غزہ میں ہزاروں انسانوں کی شہادتیں ہوئی۔ بموں اور بارود سے لاکھوں لوگوں کو زخمی کیا گیا اور املاک کو برباد کیا گیا۔ 20 لاکھ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ۔ دشمنوں کی مدد کرنے کے لیے ان کے حواری تیار کھڑے تھے مگر مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے۔
لاکھ لاکھ شکر واحسان ہے، اللہ رب العالمین کا کہ جس نے سخت مشکل حالات میں بھی غزہ کے عوام کی ہمت پست نہیں ہونے دی ۔ اہل غزہ اللہ کی رسی کو تھام کر مضبوطی سے ڈٹے رہے ۔ بالاخر اللہ کی غیبی مدد بھی آ پہنچی ۔ امریکا کے جنگل میں گھرے شہر لاس اینجلس میں آگ لگی اور پھر یہ آگ ایسی پھیلی کےتباہی پھیلاتی چلی گئی ۔ جدید ٹیکنالوجی، مشینوں ،طریقوں اورسہولتوں سے لیس امریکا کے حکام اور ادارے اس آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ۔ آگ ہوا کے تیز جھونکوں کےساتھ بڑھتی گئی۔؟ یہ آگ ہزاروں ایکڑ پر پھیل گئی ۔
دنیا کے امیر ترین افراد کے بڑے بڑے گھر جل کر راک کا ڈھیر بن گئے ۔ جیسے کسی نے ایٹم بم گرا دیا ہو۔۔۔۔! لاکھوں لوگوں کو وہاں سے بھاگنا پڑا ۔ ۔۔۔ دوسری جانب دوسرے شہر میں برف باری کی ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی ۔ وہاں پر بھی گھر خالی کرنے کا کہہ دیا گیا۔ اللہ کے عذاب سے انسان نہیں ڈرتے۔۔۔ قرآن میں نافرمانی کی وجہ سے کئی قوموں پر عذاب کا ذکر ہے۔قوم عاد ،ثمود اور قوم نوح پر اللہ کی نافرمانیاں کرنے پر عذاب آیا ۔ دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ سے بڑا اور برتر کوئی نہیں ۔ صرف ایک ہی سپر پاور ہے، اللہ رب العزت ۔ اس کے سوا کوئی سپر پاور ہو ہی نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔! وقت نے یہ ثابت کردیا ۔
دنیا میں سپر پاور بن کر جو لاکھوں معصوموں کا خون بہاکر اور لاشیں گرا گر کر خوش ہو رہے تھے ۔ انہیں معلوم نہ تھا کہ "اللہ سب کچھ دیکھنے والا اور جاننے والا ہے۔" اب توشاید یقین آگیا ہوگا ! غزہ کے ننھے ننھے معصوم بچے بلبلا رہے تھے ۔انبیاء کی سرزمین لاشوں سے بھر ی ہوئی تھی ۔ لوگ بھوک سے مررہے تھے ۔وہاں کے لوگ گھاس کھا کر زندہ تھے ۔ اب تم اپنے جانوروں کو بچا رہے ہو۔۔۔۔؟ تم خدا کو ناراض کرتے رہےہو ؟ یہ ہوا ، پانی اور آگ کون روک سکتا ہے ؟ اب تو ہوش میں آنا چاہیے ! تمہیں ان معصوم بچوں پر ذرا بھی رحم نہیں آیا۔۔۔۔؟ انسانوں کوتو خدانے بنایا ہے ۔ افسوس !اس ظلم کے وقت ان کو خدا یاد نہیں آیا۔۔ ؟ اب تو یہ سوچیں کہ اللہ ہی سب کچھ کرسکتا ہے۔ تم اس کے آگے بے بس اور بے اختیار ہونے کو کون روک سکتا ہے ؟ اب تو ہوش میں آجانا چاہیے۔
" دنیا کو ہے پھر معرکہ روح بدن پیش
تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو ابھارا
اللہ کو پامردی مومن پہ بھروسا
ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا


































