
عائشہ بی
سلام ہو تم پر تمہارے صبر وہ ثبات پر اورمزاحمت پر جو تم نے ظلم و استبدادکے سامنے دکھائی ۔ سلام ہو ہمارے معصوم بچوں کو شہداء اور مظلوموں
کی ارواح پر جو ایک دن ہمارے پاک اور آزاد القدس اورمسجد اقصی کی فضاؤں میں پرواز کریں گی اور جلد ہی ہمارا القدس حقیقتاً تمہارے قاتلوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوگا ۔ان شاءاللہ !
آج ہم سب غزہ کےعوام کےغیر معمولی صبراورقربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں،جنہوں نے 471 دن کی ظالمانہ جنگ کےدوران بےمثال استقامت کا مظاہرہ کیا ۔ ہمارے جاں نثار و بہادر قید سے آزادی کا آغاز دیکھیں گے ۔ اب فلسطین کی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گے ۔ اے امت مسلم جاگ ذرا ! اور یہ تصور کر کہ اس مختصر مسلم گروہ کی پشت پر صرف امت کے لوگوں کی دعائیں دیگر اقوام کی وابستگی اور ان کی حمایت تھی جبکہ اگر پوری امت مسلمہ کے حکمراں اپنے بھرپور وسائل کے ساتھ ان کی پشت پر کھڑے ہوتے تو اتنا جانی مالی و املاک کا نقصان نہ ہوتا اور اسرائیل کی جارحیت ختم ہونے میں اتنی تاخیر ہرگز نہ ہوتی۔ قبلہ اوّل کی آزادی میں تاخیر کی اس لیے ہورہی ہے کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کی کم ہمتی اور بے حسی ہے۔
"امید کے چراغ جل رہے ہیں
اہل غزہ پلٹ رہے ہیں
اپنے ملبے نما گھروں کو
ازسر نو تعمیر کر رہے ہیں"
دوسری جانب امریکا نام نہاد سپر پاور لاس اینجلس میں انسانوں عمارتوں اور جانوروں کو آگ میں جھلسنےسےبچانے کےلیے دن رات ایک کررہا ہے ۔ اے امت مسلمہ کیا تم غزہ کے جلتے سلگتے زخموں سے چور فاقہ زدہ باسیوں کے لیے کچھ کر سکتے ہو یا نہیں۔۔؟
اف۔۔۔ خدارا ! تباہ شدہ ملبے پر اپنی خودداری اور جنگ بندی کا جشن مناتے فلسطینی بے شمار دکھ اور مصائب جھیل کر نئے سرے سے زندگی کی امنگ دنیا دیکھ رہے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے جانوں کے محفوظ ہونے پر نہیں بلکہ اپنے نظریات کے محفوظ ہونے پر خوش ہو کر جشن منا رہے ہیں ۔ مزاحمت کی شکل چاہے غزہ جیسی ہو یا کوئی اور اسلامی ملک ۔ ہر جگہ اس کا نام ہی جہاد ہے ۔
ایک ایک تحریک جس نے خون آشام دنوں ، راتوں اور آزمائش کے شدید ترین لمحات میں اس کے لیے کسی بھی انداز میں آواز اٹھائی اور شکریہ ادا کیا ہے اور اپنا ساتھی قرار دیا ہے ۔ یہ بازی عشق کی بازی تھی ۔ جو اعلائے کلمۃ اللہ کے مقصد سے والہانہ محبت رکھنے والے اور ثابت قدم لوگ ہی جیتا کرتے ہیں اور وہ جیت الحمدللہ جو مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا ان کے لیے اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالی ایک تیر کے ذریعے تین طرح کے لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا ۔ پہلا تیر کا بنانے والا جس نے اچھی نیت سے تیرتیار کیا ہو ، دوسرا تیر کا چلانے والا ، تیسرا تیر اٹھا اٹھا کر پکڑانے اور چلانے کے لیے دینے والا تینوں ہی جنت میں جائیں گے ۔"
" ایک بستی بسنے والی ہے
امید ابھی تک باقی ہے "


































