
عائشہ بی
عموماً ایسا ہوتا ہے کہ ہم بہت سی باتیں خود اپنے تجربے مشاہدے یا اپنی سوچ کی روشنی میں کچھ باتوں کے حوالےسے گمان کرتے ہیں،اور ہمارے یہ گمان اکثر غلط ہوتے
ہیں جو کہ بد گمانی کہلاتی ہے۔اس حوالے سےنبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے ۔
"بدگمانی سے بچتےرہو !کیونکہ بدگمانی کی باتیں اکثر جھوٹی ہوتی ہیں ۔لوگوں کے عیوب تلاش کرنے کے پیچھے نہ پڑو۔ آپس میں حسد نہ کرو ۔کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو ، بغض نہ رکھو، بلکہ سب اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو ۔۔۔۔۔" یاد رکھنی ضروری ہے۔
بدگمانی اور برائی سے بچنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہدایت فرمائی ہے کیونکہ بدگمانی دل کو بیمار کرنے والی کئی بیماریوں سے ایک ہے ۔ بدگمانی انسان کی ایک ایسی بری خصلت ہے جس سے اکثر خود بد گمانی کرنے والے کو نیز اس شخص کو جس پر وہ بدگمانی کرتا ہے،تھوڑا یا بہت نقصان ضرور پہنچتا ہے ۔ بدگمانی ایک ایسا گناہ ہے جس کے کرنے سے انسان دیگر گناہوں کی دلدل میں خود بخود پھنستا چلا جاتا ہے ۔ اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر برائی سے بچنے کی تلقین کی ہے ۔
ہر انسان کو چاہیے بدگمانی ، جھوٹ ، غیبت سے بچ کر زندگی گزارے، ہمارے معاشرے میں غیبت عام ہے ، کوئی اس کو برا نہیں سمجھتا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " غیبت کرنا اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانے کا مترادف ہے ۔" ایک حدیث مبارکہ میں ہے کہ بدکاری کرنے والا توبہ کر لیتا ہے ۔ مگر غیبت کرنے والا توبہ نہیں کرتا(بیہقی شعب الایمان)
غیبت کرنے والا دنیا میں بھی ذلیل و خوار اور رسوا ہوتا ہےاور اس کے اخرت بھی خراب ہوتا ہے ۔ خواتین کے اندر غیبت کرنے کی عادت بہت زیادہ ہے۔ وہ سمجھتے نہیں ہیں کہ ہم کس کی غیبت کر رہے ہیں ۔ آجکل تو غیبت نہ بھی کریں تونہیں چاہتےہوئے بھی سننا ضرور پڑتی ہے ۔


































