
عائشہ بی
اللہ تعالیٰ نےانسان کو جوڑے کی شکل میں پیدا کیا تاکہ زندگی کا نظام توازن سکون کےساتھ قائم رہے۔ قرآن مجید میں فرمایا گیا
"وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً"(الروم: 21)
یعنی یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نےتمہارے لیے تمہی میں سےجوڑے بنائےتاکہ تم ان کے پاس سکون پاؤ اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی۔
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ عورت اورمردایک دوسرےکےلیےسکون اوررحمت کا ذریعہ ہیں،نہ کہ مقابل یا حریف۔دونوں کی ذمہ داریاں اور کردار مختلف ضرور ہیں لیکن یہ فرق دشمنی یا مقابلے کے لیے نہیں بلکہ تکمیل اورتوازن کے لیے ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے بھی فرمایا
"تم سب نگہبان ہواورہرایک سے اس کی رعیت کےبارے میں سوال کیا جائےگا۔مرداپنےگھرکانگہبان ہےاورعورت اپنےشوہرکےگھراوراولاد کی نگہبان ہے۔"(صحیح بخاری و صحیح مسلم)۔
یہ حدیث ہمیں بتاتی ہےکہ مردوعورت اپنی اپنی ذمہ داریوں کےذریعےایک دوسرے کےمعاون اورمددگار ہیں۔مرد خاندان کےلیےمحنت اورتحفظ فراہم کرتا ہےجبکہ عورت گھر کومحبت اور سکون کا گہوارہ بناتی ہے،عورت گھر کو جنت بھی بناسکتےہےاوردوزخ بھی۔آج کی دنیا میں بعض نظریات عورت اور مرد کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑاکرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہےکہ جب دونوں ایک دوسرےکا سہارا بنتے ہیں تو خاندان مضبوط ہوتا ہے، نسلیں پروان چڑھتی ہیں اور معاشرہ خوشحال بنتا ہے۔عورت کو ماں، بہن،بیٹی اوربیوی کی حیثیت سےمقام دیا ہے۔
یاد رکھیں! عورت اور مرد کا رشتہ مقابلےکا نہیں بلکہ محبت، اعتماد اورتعاون کاہے۔یہی حقیقی کامیابی اوراصل خوشحالی ہے۔عورت کی کردار سے بہتر انسان اور بہترین معاشرے بننے میں کامیاب ہو ں گے۔ان شاءاللہ


































