
عائشہ بی
چھ ستمبر 1965ء کوجب بھارت نےلاہور کےمحاذ پراچانک حملہ کیا تو میجرعزیز بھٹی شہیدؒ پاک فوج کی 17 پنجاب رجمنٹ کی قیادت کر رہےتھے۔انہیں برکی سیکٹر کے قریب بی آر
بی نہر کے علاقے کا دفاع کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ دشمن نے ٹینکوں اور توپ خانے کے ساتھ شدید حملہ کیا لیکن میجر عزیز بھٹی اپنے جوانوں کے ساتھ ڈٹے رہے اور دن رات دشمن کی پیش قدمی کو روکتے رہے۔
مسلسل تین دن تک آپ نےمحاذِجنگ پرموجودرہ کر نہ صرف اپنےجوانوں کی ہمت بڑھائی بلکہ خودبھی اگلی صفوں میں رہ کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ 8 ستمبر کی صبح دشمن نے پوری طاقت سے حملہ کیا، اس وقت توپ خانے کے گولے برس رہے تھے اور دشمن ٹینکوں کے ساتھ نہر پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اسی دوران میجر عزیز بھٹیؒ اپنی پوزیشن پر کھڑے ہو کر دشمن پر گولہ باری کی نشاندہی کررہےتھےتاکہ دشمن کے ٹینک تباہ کیےجا سکیں۔ وہ جانتےتھےکہ دشمن کا ہر وار ان کی جان لے سکتا ہے، مگر وہ پیچھے نہ ہٹے۔ ایک دشمن ٹینک کے فائر سے گولا سیدھا ان پر آ لگا اور وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔
یوں میجرعزیز بھٹی شہیدؒ نے اپنے خون سے وطن کی مٹی کو سرخ کر کےیہ پیغام دیاکہ پاکستان کی حفاظت سب سےبڑھ کرہے۔آپ کی عظیم قربانی پر قوم ہمیشہ فخر کرتی رہے گی اور آپ کو "نشانِ حیدر" کے اعزاز سے نوازا گیا۔


































