
عائشہ بی
یہ بات ہر انسان کو اچھی طرح سمجھ لینی چاہیےکہ اختیار صرف رب العالمین کے پاس ہے۔۔۔۔۔
" پھر اس نے اس غم کےبعد امن نازل فرمایا اور تم میں سے ایک جماعت کو امن کی نیند آنےلگی،ہاں کچھ وہ لوگ تھے کہ انہیں اپنی جانوں کی پڑی ہوئی تھی ۔وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ناحق جہالت بھری بدگمانیاں کر رہے تھے اور کہتے تھے کیا ہمیں بھی کسی چیز کا اختیار ہے۔۔۔۔؟آپ کہہ دیجئے کہ کام کل کا کل اللہ کے اختیار میں ہے ۔ یہ لوگ اپنے دلوں کے بھید آپ کو نہیں بتاتے ،کہتے ہیں کہ اگر ہمیں کچھ بھی اختیار ہوتا تو یہاں قتل نہ کیے جاتے۔ " آپ کہہ دیجئے کہ تم اپنے گھروں میں ہوتےپھر بھی جن کی قسمت میں قتل ہونا تھا وہ تو مقتل کی طرف چل کھڑے ہوتے ! اللہ تعالی کو تمہارے سینوں کے اندر کی چیز کا آزمانا اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس کو پاک کرنا تھا اور اللہ تعالی سینوں کےبھید سےآگاہ ہے(سورہ ال عمران 154 ) ۔
حضرت ابی سعید رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" ہمارا رب قیامت کے دن اپنی پنڈلی کھولےگا،اس وقت ہر مومن مرد اور ہر مومنہ عورت اس کے سجدے میں گر پڑیں گے، صرف وہ باقی رہ جائیں گے جو دنیا میں دکھاوے اور ناموری کے لیے سجدہ کرتے تھے۔جب وہ سجدہ کرنا چاہیں گے تو ان کی پیٹھ پختہ ہو جائے گی اور وہ سجدہ کیلئےنہ مڑ سکیں گے۔(صحیح بخاری 4919 ) ۔
اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے کے آگے جھکنے والوں میں شامل کر دے اور قیامت کا دن اللہ کے سامنےسجدہ ریزہونےکی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین


































