
عائشہ بی
پاکستانی قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے جدوجہد کرنے کے بجائے مایوس کر ڈالا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کے متعلق اسحاق ڈار کا بیان شرمنا ہے.۔۔۔ پاکستانی قوم کی بیٹی چھیاسی
سال کی خوفناک سزا کے ساتھ اذیتوں میں سسک سسک کر جیل کے سلاخوں کے اندر زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔۔۔افسوسناک ۔۔۔۔۔ہمارے گھر کی عزت کو کسی غیر کے حوالےکیا گیا ؟ یہ شرم کی بات ہے۔
افف۔۔۔خدارا۔۔۔! کیا زمانہ آگیا ہے ! وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کے حق میں بیان نہ دے کر قوم کو مایوس کر دیا ۔عوام کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اگر حکمرانوں کی اپنی بیٹی ہو تو اس طرح غیروں کےحوالے کر دیتے۔۔۔؟ کچھ تو سوچیے کہ ایک مسلم خاتون کو غیر مسلموں کے ہاتھوں ظلم و ستم میں ساری زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا کیا۔۔۔۔ ایک بھونڈے الزام کے تحت کیوں۔۔۔.؟ کیا انسانیت مر چکی ہے۔۔؟
ایک طرف وزیراعظم پاکستان نے " ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو بتایا تھا کہ عافیہ صدیقی کی مدد اور رہائی کے اقدامات کر رہے ہیں . وزیر خارجہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ" عافیہ کی سزا بالکل ٹھیک ہے " بہت افسوس کی بات اورڈوب مرنے کا مقام ہے۔" ہمارے حکمران تو جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں" یہ آگ بجھانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے...؟.
انہیں اپنے آقاؤں سے ڈر لگتا ہے کیا۔۔۔۔؟ ہمارے آقا سب سے بڑا ہے ۔ہمارے خدا سے ڈر نہیں لگتے۔۔؟ قیامت کے روز اللہ کی عدالت میں حاضر ہو کر کیا جواب دیں گے ؟ 86 سال کی سزا.۔۔۔۔ وہ بھی پاکستان کی مظلوم مسلم بیٹی کو۔۔۔ ؟کافروں کے قید میں بڑھاپے تک پہنچ گئی ہیں۔۔۔پاکستانی حکمرانوں ! شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔۔۔۔. شرم آنی چاہیے۔
ساری پاکستانی قوم کی آپ سے گزارش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری طور پر رہائی دلا کر پاکستان لایا جائے۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )


































