
عائشہ بی
اس وقت غزہ میں فاقہ کشی کے شکار میں بچے، بوڑھے اور عورتیں ایک ایک کر کے موت کے منہ میں جا رہے ہیں ۔ وہاں اسلامی دشمنوں نے امدادی سامان کو روکا ہوا ہے ۔ غزہ میں قحط
کی یہ صورتحال بے حد سنگین ہے ۔۔۔ آفف۔۔۔۔ نسل کشی کی پالیسی پر گامزن اسرائیل کی جانب سےامدادروکنےسےغزہ میں شہداء کی تعداد بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ۔ انسان تو اتنا نرم خو ہے کہ جانوروں سے بھی محبت اور رحم کرتا لیکن یہ کیسے انسان ہیں اور یہ کون سا قانون ہے کہ انسان کو تڑپا تڑپا کر مارا جا رہا ہے.....؟ یہ انسان نہیں ہو سکتے جو جنگلی درندگی پر اترے ہوئے ہیں ۔! معصوم بچوں کو قطاروں میں کھڑے ہو کر خوراک لینے پر مجبور کر دیا گیا ہے ۔
اسرائیل کی ناکہ بندی نے غذا میں افرا تفری ، قحط سالی ، فاقہ کشی میں موت جنم دیا ہے. بچے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکے ہیں، کھانے کی تلاش سیکڑوں شہیدہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے لاکھوں شہید اور زخمی ہو چکے ہیں،ہر جگہ موت منڈلا رہی ہے . دنیا کے مسلمانوں کو یہ نظر نہیں آرہا۔۔۔۔۔؟
افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمان کافروں کی کاسی لیسی میں اندھا ہو گیا ہے! "قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ.،جو ان سے دوستی کرے گا، انہیں میں سے ہے۔
مسلمانوں ذرا جاگو....! کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ.! مسلمانوں ایک ہو جاؤ اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے پر تیار ہو جاؤ ،اللہ کا دین ہی قائم رہنے والا ہے ۔
" ایک ہو مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر"
مسلمانو ۔۔۔! ذرا آنکھیں کھول کر تو دیکھو مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہےاورمسلمانوں کودیکھ کر شرم آنے لگتی ہے کہ مسلمان بکھرے ہوئے ہیں۔غزہ میں سب سے بڑی نسل کشی جاری ہے . غزہ کے بچے بھوکے اور پیاسے مر رہے ہیں۔۔۔ مسلمانوں اٹھو ۔۔۔ غفلت سے نکل کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرو، ورنہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے گا۔۔۔
اب بھی وقت ہے۔۔۔
اٹھو یقین والو
وہم و گمان بدلو
نبی کے پیروکاروں
اٹھوں آواز اٹھاؤ


































