
عائشہ بی
واقعۂ کربلا میں حضرت امام حسینؑ اور اُن کے 72 جاں نثارساتھیوں کوشہید کر دیا گیا۔ حضرت زینبؓ، حضرت امام حسینؑ کی ہمشیرہ تھیں۔ حضرت زینبؓ کا
کردار خواتینِ اسلام کےلیےایک روشن مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے بہادری،صبر،استقامت اور حکمت کا بے مثال مظاہرہ کیا۔
آپؓ کو رسول اللہ ﷺ کی بشارتوں کے باعث آنے والےحالات کا ادراک تھا۔ آپ جانتی تھیں کہ اہلِ کوفہ کا رویہ کیا ہوگااوریہ بھی معلوم تھا کہ حضرت امام حسینؑ اور ان کے خاندان کو عظیم قربانی سے گزرنا پڑے گا۔ اس کے باوجود حضرت زینبؓ نے نہ صرف اپنے بھائی کو روکا نہیں، بلکہ ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ کربلا کے سخت ترین حالات میں بھی صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑی رہیں اور کسی لمحے کمزوری یا شکوے کا اظہار نہ کیا — الحمد للہ!
حضرت زینبؓ نے امام حسینؑ کی شہادت کےبعد دینِ اسلام کی حفاظت کے لیےجوکردارادا کیا،وہ ناقابلِ فراموش ہے۔اُس وقت انہوں نے اہلِ بیت کی خواتین، شہداء کی بیوگان اور بچوں کی دلجوئی کی، ان کا حوصلہ بلند رکھا، اور انہیں جلتے خیموں اور یزیدی ظلم و ستم سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
کوفہ اُس دور میں اسلام کا ایک اہم مرکز تھا۔
کربلا کا پیغام ہر دور کے لیے زندہ ہے، جیسا کہ آج غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینی اپنے دین، عزت اور سرزمین کی حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔
"اسلام ہر کربلا کے بعد زندہ ہوتا ہے۔"


































