
عائشہ بی
اس وقت یہودیوں، مسلمانوں، مسیحیوں اور ہندوؤں کو اکھٹا بٹھا کر مسلسل روا رکھی جانے والی تمام زیادتیوں کو پس پشت ڈال کر
ناجائز اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کی کوشش کیا جا رہا ہے ، مسلمان کبھی بھی کافروں کے چھت کے نیچے جمع نہیں ہوسکتے،یہ اسلام دشمنوں کا چال ہے ۔ یہ تمام مسلمانوں کو سمجھ لینے کی ضرورت ہے۔
مسلمان ہونے کے لیے پہلے انبیاء علیہ السلام کے ساتھ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پرایمان لانا باورانہیں آخری نبی کے طور پر اپنا پیشوا تسلیم کرنا لازمی ہے،اس کے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان کہلانےکاحقدارنہیں اورنہ ہی کسی کو مسلمان تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
قران مجید میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تفصیلی تذکرہ ہے۔ابراہیم علیہ السلام بنی اسرائیل اور بنی اسماعیل کی بھی باپ ہیں، اللہ رب العالمین نے ان کو پوری نسل انسانی کی امامت کا اعزاز بھی بخشا تھا، ہم نے ابراہیم علیہ السلام کو بہت سی آزمائشوں میں ڈالا تھا جس دن وہ پورا اترےہم نے ان سےکہا کہ ہم آپ کو نسل انسانی کی امامت عطا فرمائیں گے ( سورہ البقرہ 2:124 ) ۔
نسل انسانی کی امامت کیا ہے۔۔۔ ؟مرورزمانےسےدبا ہوابیت اللہ کوابراہیم علیہ السلام نے دوبارہ تعمیر کیا تھا ، تعمیر کرتے وقت ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے لیےاللہ تعالی سے دعا کی تھی ۔" یا اللہ ہماری اولاد میں سے ایک رسول پیدا کر "( سورہ البقرہ2 )۔
آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرماتےہیں:انادعوت ابی ابراہیم وہ بشری عیسی۔۔۔۔"میں اپنے دادا ابراہیم علیہ السلام کی دعا کا ثمر ہوں اور عیسی علیہ السلام کی بشارت کا نتیجہ ہوں" پھر حضرت یعقوب علیہ السلام، جن کا لقب اسرائیل ہے، وہ ابراہیم علیہ السلام کے پوتے ہیں، ان سے بنی اسرائیل آگے چلی ۔ موسیٰ علیہ السلام داؤد علیہ السلام بنی اسرائیل میں آئے۔اس طرح دنیا کے دونوں بڑے مذہبی خاندانوں کے دادا ابراہیم علیہ السلام تھے ۔
اللہ تعالی نےابراہیم علیہ السلام کوجوعظمت عطا فرمائی ہےکہ فرمانبرداری اورقربانیوں پر پورااترنے کے نتیجے میں جناب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ مکرمہ میں مقام نبوت پر سرفرازفرمایا گیا ۔اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ کے لوگ کہتے تھے ، ہم ابراہیمی ہیں۔۔۔یہودی اور عیسائی سب یہی کہتے تھے۔۔
قران میں اللہ رب العالمین نے دو ٹوک الفاظ میں تینوں کےدعوے کی تردید کر دی اورفرمایاابراہیم علیہ السلام یہودمیں سے نہیں تھے، مشرک بھی نہیں تھے، عیسائی بھی نہیں تھےبلکہ وہ مسلمان تھے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اصل ساتھی وہ ہیں جو ان کےدورمیں ایمان لائے تھےاورنبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اوران پرایمان لانے والے ہیں "قران مجید نےصاف کہا کہ ابراہیم علیہ السلام کے اپنےپیروکار اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ابراہیمی ہیں ۔ (ال عمران 27 : 3)۔
قران مجید میں حقیقت بڑی وضاحت کےساتھ بیان کی گئی ہے،ابراہیم علیہ السلام کےبنیادی مشن توحید کےعقیدے پرعمل پیراہونااورشرک کی تمام سورتوں کی نفی کےساتھ بت شکنی کاعملی کردار بیان کرنا ہے،شرک کرنےوالےابراہیم علیہ السلام کےنہیں ہوسکتے۔ابراہیمی کہلانے کا استحقاق اوراعزاز صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی امت کے پاس ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافروں کا کوئی پیش کش کبھی بھی قبول نہیں کی تھی،اس لیے ہمیں بھی کافروں کی پیش کش کو قبول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ کافروں کے چال کو اچھی طرح سمجھ لینے کی ضرورت ہے۔مسلمانوں کو ابراہیمی معاہدہےکوکبھی بھی تسلیم نہیں کرناچاہیے۔قرآن مجید کے خلاف سازش کبھی بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔یہ ہر مسلمانوں کا فرض بنتا ہے۔
" یہود و نصاریٰ تم سے کبھی راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے دین کی پیروی نہ کرو". ( البقرہ : 120)۔
" یہود اورنصاریٰ کو دوست نہ بناؤ،جوان سےدوستی کرے گاوہ انہیں میں سےہے. ( المائدہ : 51)۔
ابراہیم علیہ السلام نہ یہودی تھا، نہ عیسائی بلکہ وہ تو ایک مسلم یکسو تھا اور وہ ہرگز مشرکوں میں سے نہیں نہ تھا ( آل عمران۔۔ آیت 67)۔


































