
عائشہ بی
"یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلمان ہونا۔۔۔۔"
اللہ رب العالمین نے ارشاد فرمایا :" اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہادکرنےکا حق ہے۔اس نے تمہیں اپنے کام کےلیےچن لیاہےاوردین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ۔قائم ہو جاؤاپنےباپ ابراہیم علیہ السلام کی ملت پراللہ نے پہلے بھی تمہارا نام" مسلم" رکھا تھا اور اس قران میں بھی تمہارا یہی نام ہے تاکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تم پر گواہ ہو ں اور تم لوگوں پر گواہ ۔ پس نماز قائم کرو زکوٰۃ دو اور اللہ سے وابستہ ہو جاؤ ۔ وہ ہے تمہارا مولا ، بہت ہی اچھا ہے وہ مولا اور بہت ہی اچھا ہےوہ مددگار(سورہ حج 78)
اللہ پاک نے قران کے ذریعے جہاد کرنے کا حق بتا دیا ہے۔ امت مسلمہ کو اللہ نے اپنے کام کے لیے بھیجا ہے۔ ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کا ہرحکم مان لیا۔ مسلمانوں کو بھی اللہ کا حکم کے مطابق زندگی گزارنے کی ضرورت ہے۔مسلمانوں کا بہت بڑا ذمہ داری ہے کہ نماز قائم کرنا، زکوۃ دینا اور دین پر قائم رہنا، اگر انسان کو خالی نماز ادا کرنا ہے تو بہت آسانی ہے لیکن نماز قائم کرنا بہت بڑا جہاد ہے۔
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہےکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک خیمہ میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم اس پر راضی ہو کہ اہل جنت کا تم ایک چوتھائی رہو۔۔۔۔؟ہم نے کہا کہ جی ہاں!۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا تم اس پر راضی ہو کہ اہل جنت کا تم ایک تہائی رہو۔۔۔! ہم نے کہا جی ہاں۔۔۔۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم اس پرراضی ہو کہ اہل جنت کا تم نصف رہو۔۔۔ ہم نے کہا : جی ہاں۔۔۔۔! پھر آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے.، مجھے امید ہے کہ تم لوگ (امت مسلمہ) اہل جنت کا حصہ ہوں گے اور ایسا اس لیے ہوگا کہ جنت میں فرماں بردار نفس کےعلاوہ اور کوئی داخل نہ ہوگا اور تم لوگ شرک کرنے والوں کے درمیان تعداد میں اس طرح ہوں گے جس سے سیاہ بیل کے جسم پر سفید بال ہوتے ہیں یا جیسےسرخ کے جسم پر ایک سیاہ بال ہو ( صحیح بخاری 6528)۔


































