شرم و حیا اور جدت پسندی

نازش مرتضٰی

خوب سے خوب ترکی تلاش میں انسان نےسمندر کی گہرائیوں اورآسمان کی وسعتوں کوانگلیوں کےلمس میں قید کر دیا ہے۔

صنعتی انقلاب سے لےکر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری تک... شعبہ طب کی ترقی ہو یا زرعی پیداوار کی فراوانی ہرچیز میں جدّت موجود ہے.یہ جدت پسندی ہی تو ہےجس کی وجہ سےانسان پتھر کےدور سے نکل کر گلوبل ولیج بن گیا ہے۔

جدت پسندی نہ صرف ایک جذبہ ہےبلکہ انسانی فطرت کاعنصربھی ہے۔یہ حقیقت ہےکہ جدت پسندی نے انسان کو مادی زندگی میں بہت عروج بخشا  ہے۔زندگی بہت آسان بہت پرآسائش  ہوگئی ہے،لیکن جہاں جدت پسندی نے انسان کو عروج بخشا ہے، وہیں اس جدت پسندی نے انسان کو زوال کی راہیں بھی دکھائی ہیں . اسی جدت پسندی کی بدولت انسانی تاریخ فرعونوں سے بھری پڑی ہے جو اقتدار کے شوق اور بادشاہی سے گزر کرخدائی دعوے دار بن بیٹھے تھے۔

 اسی جدت پسندی نے آج پوری دنیا میں عریانی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے۔ باہمی رضامندی سے زنا کو سند جواز دے رکھی ہے۔بہت سے مغربی ممالک میں ہم جنس پرستی کو قانونی شکل دے دی گئی ہے اب تو جدت پرستی کےسائے میں پاکستانی عورت نے برسرعام بینر اٹھائے ہوئے ہیں ۔

میراجسم میری مرضی۔جدت پسندی کے بارے میں محمد تقی عثمانی فرماتےہیں کہ"جدت پسندی ایک دودھاری تلوار ہےجو کہ انسانیت کو فائدہ پہنچانے کے کام بھی آسکتی ہے اور اس کا کام بھی تمام کر سکتی ہے''"(اسلام اور جدت پسندی از محمد تقی عثمانی)

سیکولر معاشرے میں سوچ اورعقل کےسہارےہی ہرکام میں جدت پیدا کی جاتی ہے۔اس میں انسانیت ,اخلاق شرافت, معاشرت ہر چیز کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے  جس کی وجہ سے نہ صرف انسان بلکہ معاشرے بھی تباہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اللہ تعالی کے فرمان کے بغیر عقل بھی صرف انسان کو وہی راستہ دکھاتی ہے جو وہ دیکھنا چاہتا ہے بری سے بری چیز برے سے برے عمل کے لئے بہت ہی شاندار توجیہات مل جاتی ہیں کہ وہ ان کا اسیر بن جاتا ہے

جبکہ کہ ایک مسلمان کو جدت اور ترقی کے لئے اسلامی اصولوں کی پاسداری کرنا ضروری ہےاور یہی پابندی اسلامی معاشرے کے لیے بھی ہے ۔اسلام ایک دین فطرت ہے۔ اسلام میں بتایا گیا ہے کہ کس جذبے کو کس طرح استعمال کرنا ہے  کہ وہ وبال نہ بنے۔ اسلام کی تعلیمات کے مطابق کہا گیا ہے  کہ اپنےنفس کے غلام نہ بنو نہیں تو ذلت و گمراہی تمہارا مقدر ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی یہ تو ہے جدت پسندی کا تعارف لیکن ہمارا اصل موضوع ہے ۔

 شرم و حیا اور جدت پسندی

اللہ تعالی نے مسلمان کےلیے جس امتیازی خوبی کا تعین کیا ہےوہ ہے حیا .... احادیث کا مفہوم ہے کہ حیا اور ایمان ساتھ ساتھ رہتے ہیں جب حیا ختم ہو جائے تو انسان کو من مانی کرنے سے روکنے والی کوئی چیز نہیں رہتی..حیا کی کھیتی سے ہمیشہ خیر ہی پھوٹتا ہے۔

شرم و حیا ایک فطری جذبہ ہے جو کہ انسان میں ازل سے ہے اس کی مثال ہم حضرت آدم علیہ السلام کے واقعے سے لے سکتے ہیں کہ جب جنت میں شیطان نے حضرت آدم علیہ السلام کو بہکا کر ممنوع درخت کا پھل کھلایا تھا جس کی وجہ سے  انکے ستر ایک دوسرے کے سامنے کھل گئے تھے  پھر حضرت آدم اور اماں حوا نے درخت کے پتوں سے اپنی ستر پوشی کی اس عمل میں شرم و حیا کا جذبہ ہی کار فرما تھا

اسلام دشمن عناصر ہیں جانتے ہیں کہ ایک مسلمان عورت شرم و حیا کا پیکر ہوتی ہے عورت اخلاقی قدروں کی محافظ ہے اور آیندہ نسلوں کی نشوونما کی ذمہ داری بھی اس کے کاندھوں پر ہے یہ دونوں کام اتنے عظیم ہیں کہ ہر خدمت ہر کام اس کے آگے ہیچ ہے  ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام دشمنوں نے مسلمان عورت کو اپنا آلہ کار بنانے کی کوشش کی ہے جدت پسندی، حقوق نسواں اور تحریک نسواں کے نام پر عورت کو سڑکوں، بازاروں، ہوٹلوں  اوردفتروں کی زینت بنا دیا ہے اورگھرکی چار دیواری میں محفوظ زندگی سے نفرت دلاکر پرتکلف اور نمودونمائش کی زندگی کا عادی بنا دیا۔ان سب چیزوں کو حاصل کرنے کے لیےمسلمان عورت نے اپنی نسوانیت اور شرم و حیا کوہی داؤ پرلگا دیا جس کی وجہ سے اسلامی معاشرے میں بے حیائی اور بے راہ روی عام ہونے لگی ہے.. سب سے مایوس کن بات یہ ہےکہ اسلامی ممالک میں بیٹھے ہوئے حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے پر یہ سبب ہونے دے رہے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ ان پر قدامت پسند اور شدت پسند ہونے کی چھاپ نہ لگ جائے۔بیرونی امداد پر پلنے والی این جی اوز  کی ماڈرن بیگمات کی جنگ مردوں کےخلاف نہیں۔ اسلام کے اصولوں کے خلاف ہےجس کے لیے کبھی خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے تو کبھی یہ عورت مارچ میں بے ہودہ بینرز لیے کھڑی ہوتی ہیں۔ 

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ دے کر اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی پراکساتی ہیں یہ جدت پسندی نہیں بلکہ اسلامی معاشروں سے شرم و حیا کا جنازہ ہے جو کہ یہ مغربی زدہ بیگمات نکالنا چاہتی ہیں  ۔ہمارے حکمران اب تک یہ طے نہیں کر پائے کہ پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا ہے یا اسلامی ریاست اس لیے اسلام دشمن عناصر کو خوش کرنے کے لئے آئے روز اسمبلی میں میں نئےنئے بل پیش کیے جاتے ہیں جو کہ اسلامی اصولوں اور اقدار سے متصادم ہوتے ہیں ۔

کبھی حدود آرڈیننس  کبھی گھریلو تشدد کا بل ، سب سے بڑھ کر الیکٹرانک میڈیا کی آزادی کے بعد سے فحاشی اپنے عروج پر ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ جیسے جیسے پاکستان میں میڈیا ترقی کر رہا ہے فحاشی بھی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔اس پر ستم یہ نیوز چینلز... اگر معاشرے میں کوئی گناہ کا واقعہ پیش آ آجائے تو تمام چینلز  گناہ کی اتنی تشہیر کرتے ہیں کہ جس کو ان باتوں کا علم نہ ہو انہیں بھی خبر ہو جائےحالانکہ گناہ کی تشہیر گناہ سے بڑھ کر گناہ ہے ۔یہ بات تو ہے معاشرتی بے حیائی کی لیکن اب تو پاکستانی قوم انفرادی طور سے بھی فحاشی میں کم نہیں پچھلے سال ایک سروے کے مطابق پاکستان میں فحش ویڈیو سرچ کرنے میں پہلے نمبر پرتھا ،یہ ہے ہمارا ذہنی معیار.ان سب باتوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آج کے مسلمان سے حیا رخصت ہوچکی ہے اور جب حیا رخصت ہو گئی تو ایمان کی پختگی بھی۔ اس معاشرے میں جس کا جو دل چاہتا ہےکرتا ہے حرام حلال کی تمیز ختم، رشتوں کی پاسداری بھی گئی ،چوری ،رشوت۔ملاوٹ سب کچھ جاری ہے۔

 ہم نے بھی جدت پسندی میں سیکولر سوچ اپنا لی ہے،خوف جواب دہی ختم ہوگیا ہے... اس بحث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کہ شرم و حیا کا تعلق جدت پسندی سے نہیں بلکہ اللہ اور اس کے بندے کے تعلق سے ہے  کہ وہ کتنا مضبوط ہے۔ اس کا ایمان کتنا پختہ ہے کہ وہ اپنی تمام خواہشات کو اپنے رب کے اصولوں کے تابع بنا لے .

نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے

یوم مرد۔۔۔ میرے اباجان (بلاک)

 ثروت کوثر

دنیا کا پہلا مرد جو میری زندگی میں آیا وہ میرا عظیم والد محترم ،میرا رہنما اور میرااستاد اور اپنی شخصیت میں ایک بہترین تربیت گاہ ۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے