ریبیز قدیم ترین اور خطرناک بیماری

نازش مرتضیٰ

ریبیز دنیا کی قدیم ترین اور خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ایسا مہلک وائرس ہے، اگر ایک بار انسانی دماغ تک پہنچ جائے تو اس کے بعد موت سو فیصد یقینی ہے۔

بظاہر معمولی سا کتے کا کاٹا کسی کی بھی زندگی چھین سکتا ہےلیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بروقت احتیاط اور ویکسین یعنی اینٹی ریبیز ویکسین اسی قیمتی جان کو بچا بھی سکتی ہے۔

اسی اہمیت اور آگاہی کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 28 ستمبر کو پوری دنیا میں عالمی یومِ ریبیز منایا جاتا ہے۔ یہ دن فرانسیسی سائنس دان لوئس پاسچر کی برسی کے موقع پر منایا جاتا ہے، جنہوں نے 1885ء میں ریبیز کی پہلی ویکسین تیار کی تھی۔ اس دن کو منانے کا آغاز 2007ء میں عالمی اتحاد برائے انسدادِ ریبیز اور عالمی ادارۂ صحت کے تعاون سے ہوا۔

پانی سے ڈرنا، ہوا اور روشنی سے ڈرنا، تیز بخار، بے چینی، پاگل پن، جارحانہ رویہ اور آخر میں بے بسی کی موت۔دکھ اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس بے بسی کی موت نے صوبہ سندھ کو اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ستمبر بریفنگ کے مطابق سندھ بھر میں سال 2025ء میں 2 لاکھ 85 ہزار سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے اور سال 2026ء کی صرف پہلی سہ ماہی میں 83 ہزار واقعات سامنے آئے ہیں۔

2026ء میں اب تک ریبیز سے 25 اموات ہوچکی ہیں۔ محکمۂ صحت کے مطابق صوبے میں ہر ماہ 16 سے 17 ہزار کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
نہ صرف اندرونِ سندھ صورتحال سنگین ہے بلکہ شہر کراچی بھی اس خوف ناک اذیت سے دوچار ہے۔ کراچی میں جناح اسپتال، سول اسپتال اور انڈس اسپتال میں روزانہ سیکڑوں سگ گزیدگی کے متاثرہ افراد لائے جاتے ہیں جن کا زیادہ تر تعلق مضافاتی علاقوں کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، سرجانی اور ابراہیم حیدری وغیرہ سے ہوتا ہے ۔

شہر قائد میں کتے کے کاٹنے کے 100 متاثرین پر تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ 64 افراد کے زخموں میں ریبیز وائرس کے آثار ملے ہیں۔ اگر یہ متاثرین بروقت ویکسین نہ لگواتے تو اس بیماری کا شکار ہو جاتے۔اس رپورٹ کے ذریعے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے فوراً بعد زخم کو 15 منٹ تک بہتے ہوئے پانی اور صابن سے اچھی طرح دھونا زندگی بچانے کے لیے پہلا لازمی قدم ہے۔

صوبہ سندھ میں ریبیز کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بڑی وجہ کتا مار مہم پر پابندی ہے۔ 2020ء سے زہر دے کر کتے مارنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس کی جگہ نیا طریقہ یعنی کتوں کو پکڑ کر نس بندی اور ویکسین لگانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جو کہ نہایت سست روی کا شکار ہے۔حکومت کا ماننا ہے کہ 8 ماہ میں صرف 25,500 کتوں کی نس بندی ہوئی ہے جبکہ سندھ میں ان کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 278 ریبیز سے بچاؤ کے مراکز قائم کیے ہیں، جہاں اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی جاتی ہے، لیکن طبی عملے کا کہنا ہے کہ اصل بحران کی وجہ حکومتی پروگرام کا سست ہونا ہے۔ اندرونِ سندھ اور بعض ضلعی اسپتالوں میں زندگی بچانے والی مخصوص دوا، مدافعتی گلوبیولین اور ویکسین کی عدم دستیابی اور تاخیر سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اینٹی ریبیز ویکسین کو 2 سے 8 ڈگری پر رکھنا لازمی ہے، لیکن سندھ میں اکثر مقامات پر بجلی نہ ہونے سے ویکسین کو محفوظ رکھنے کا نظام متاثر ہوجاتا ہے اور ویکسین خراب ہوجاتی ہے۔گزشتہ دنوں ٹنڈو غلام حیدر کی بچی مسکان لاشاری ویکسین لگنے کے باوجود ریبیز کا شکار ہوئی اور جان سے گئی۔

ستمبر کے وسط میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ماہرین نے حکومتی اداروں سے کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صرف کتوں کو پکڑ کر نس بندی اور ویکسین لگانے کا طریقہ کافی نہیں، کتوں کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ حکومت کو اب انسانی ہمدردی کے تحت انسانی طریقے سے کتوں کو تلف کرنے کی پالیسی اپنانی ہوگی۔

دنیا میں تمام ممالک اپنے اپنے وسائل کے مطابق ریبیز کنٹرول پروگرام پر عمل کرتے ہیں، اس لیے پاکستان کو بھی اپنے وسائل اور ماہرین کی مشاورت سے اس مسئلہ پر قابو پانا ہوگاجس ملک میں بچے غذائی قلت کا شکار ہوں، انسانوں کو لگنے کے لیے ویکسین دستیاب نہ ہو، بنیادی صحت کی سہولیات ناکافی ہوں، جہاں کتے کے کاٹنے کے بعد زخم دھونے کے لیے بہتا پانی میسر نہ ہو، وہاں کتوں کو پکڑ کر نس بندی اور ویکسین لگانے کے پروگرام سے نتائج کی توقع رکھنا عبث ہے۔

سال 2026ء میں ریبیز ڈے کا موضوع ’’مل کر زیادہ مضبوط‘‘ رکھا گیا ہے۔ یہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ریبیز کا خاتمہ اس وقت ممکن ہے جب عوام، ڈاکٹر اور حکومتیں مل کر کام کریں۔ہمیں بھی اپنے ملک، صوبے اور شہر میں اسی موضوع پر کام کرنا ہوگا۔ عالمی اداروں کا ہدف ہے کہ سن 2030ء تک دنیا بھر میں کتے کے کاٹنے سے ہونے والی اموات کو صفر، یعنی ’’صفر اموات‘‘ پر لایا جائے۔آئیں اس عالمی دن پر عہد کریں کہ ہم خود بھی آگاہ ہوں اور دوسروں کو بھی اس موذی مرض سے بچاؤ کے بارے میں بتائیں، کیونکہ احتیاط ہی زندگی ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے

یوم مرد۔۔۔ میرے اباجان (بلاک)

 ثروت کوثر

دنیا کا پہلا مرد جو میری زندگی میں آیا وہ میرا عظیم والد محترم ،میرا رہنما اور میرااستاد اور اپنی شخصیت میں ایک بہترین تربیت گاہ ۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے