
زہرا کشف
روشینوں کا شہرکراچی اپنی منفرد خصوصیات کی بنا پربڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پاکستان کاسب سے بڑا شہر اورصوبہ سندھ کا
دارالحکومت ہے۔ کراچی ڈویژن 6اضلاع پرمشتمل ہے,ان اضلاع میں غربی، شرقی ، وسطی ،ملیراور کیماڑی اورضلع کورنگی شامل ہیں ، آبادی تقربیا تین کڑور سے زیادہ ہے۔
بدلتے ہوئے موسم فطرت کا حسین شاہکار ہیں، موسموں کے آنے جانے سے ایک ہی رفتار سے چلتی ہوئی لگی بندھی بے کیف زندگی میں نئے پن کا احساس پیدا ہوتا ہے، ان ہی موسموں کے ساتھ ساون بھی ایک بھر پور موسم کی حیثیت سے اپنےوقت پر آتا ہے ،دلکش مناظر کی بدولت بارش کا موسم سب سے زیادہ متاثرکن موسم ہے۔اس میں ہمیں لمحہ لمحہ بدلتے منظر دیکھے کو ملتے ہیں۔
کبھی سورج اپنی تمازت سمیٹے بادلوں کی اوٹ میں چھپ جاتا ہے،کبھی گھٹائیں گھر گھر آتی ہیں، پھر بادلوں کی چھاگل سے مینہ برسنے لگتا ہے۔
کبھی موسلا دھار بارشیں جل تھل کو ایک کر دیتی ہیں۔ کبھی ہلکی ہلکی رم جھم خاک پراپنی نمی چھوڑتی ہے اور بارش کے بعد آسمان پر قوس و قزح کا منظرتو بہت دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔
کراچی جیسے شہر میں بڑی بے چینی سے بارش کا انتظار کیا جاتا ہے۔جولائی کا مہینہ شروع ہوتے ہی موسم بدلنا شروع ہوتا ہے ،ٹھنڈی ہوائیں
گرمی کے زور توڑتا ہے۔ لوگوں کے چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ اکثر لوگ اپنے خاندان کے ساتھ ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں۔ کالے بادل چھا جاتے ہیں اور ٹوٹ کر برستے ہیں۔
" ساون کی ہے زور پر جوانی
گرمی کا جگر ہے پانی پانی "
بارش کے قطرے جونہی زمین پر پڑتےہیں۔ بچے جوان اپنےاپنے گھروں سے نکل پڑتے ہیں۔ کہیں کچھ نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو کہیں چھوٹی چھوٹی کاغذ کی کشتیاں پانی میں چلائی جارہی ہوتی ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ بارش کے موسم کے ساتھ ہی لوگوں کے من کا موسم بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔
کہیں کڑھائیاں چڑھائی جار ہی ہوتی ہیں اور پکوان پک رہے ہوتے ہیں ۔
بارش جب برسنے کے بعد رک گئی تو ہرطرف بہار ہی بہار ہوتی ہے۔درختوں کےرنگ کھل اٹھے ہیں ،ہر شے پر نکھار آچکا ہوتا ہے،"
ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچا تیرا مکان ہے کچھ تو خیال کر
کراچی کی بارش لوگوں میں ایک زندگی کااحساس پیدا کرتی ہے ،دم گھٹتی زندگی کوجینے کی نوید مل جاتی ہے،ہمیں تو یہ موسم بہت اچھا لگتا ہے ،آپ کا پسندیدہ موسم کونسا ہے ؟




































