
تحریر کشف زہراء
حدیث پاک ہے" حیا بےحیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے"
اسلام نےحیا کوایمان کا ایک جزوقراردیا ہے۔اس لیے ایک حدیث میں آتا ہےایمان کی ساٹھ سےاوپرشاخیں ہیں اورحیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔ ہردین کا ایک اخلاق ہوتا ہے اور اسلام کا اخلاق "حیا" ہے۔
حیا کیا ہے ؟؟
حیا اسلام کاامتیازی وصف ہے۔اس کا مفہوم وسیع اوربڑاہے۔ یہ وہ قوت ہےجوانسان کو برےکاموں سےروکتی ہے۔یہ نیکی کا راستہ بھی ہے۔ ایمان کاجزو بھی ہےاورمسلمانوں کی صفت بھی نافرمانی سےبچانے والی بھی اورمصیبتوں کے راستے میں آڑ بھی۔ اسلام معاشرے میں نیکی اوربھلائی کوپھیلانا چاہتا ہےاوربےحیائی اوربری باتوں سے پاک رکھنا چاہتا ہے۔
دل کی حیا
کیا الحمد اللہ ہم خدا سےحیا کرتے ہیں۔اللّه سےحیا کرنےکاحق یہ ہےحیا کےساتھ ساتھ ذہن میں جو بھی خیالات آتے ہیں ان کا بھی خیال کیا جائے۔
جسم میں ایک ایک خاص ٹکڑا ہے جب وہ درست ہوتو جسم درست ہوتا ہےاورجب وہ خراب ہو جائےتو ساراجسم خراب ہو جاتا ہےاور وہ ٹکڑا "دل " ہے۔ اپنے دل اور ذہن کو حیا دار بنائیں اس میں آنےوالے ہرخیال اورجذبہ کو باحیا بنانا ہی اصل ہدف ہونا چاہیے۔ اس سے شرم محسوس کریں جو رات کی تاریکی میں بھی ہمارے ساتھ ہےاور دن کےاجالے میں بھی ،بھرے مجمع میں بھی ہماری ہرحرکت سے واقف ہے۔ جو ہمارے عمل کو بھی جانتا ہےفکر اور خیالات جذبات سے بھی واقف ہے۔اس کی ناراضی سے بچنا ہے کیوں کہ والدین اساتذہ رشتہ دار دوست ان سب سے زیادہ اللّه رب العالمین اس بات کے حق دار ہیں کہ ان سےحیا کی جائے۔ لباس گفتگو پسند نہ پسند تعلقات معاملات سب کو دیں اور حیا کے ساتھ لا کرچلتے رہے۔
لباس
جسم کےجن اعضاء کو ڈھانپنے کاحکم دیا گیا ہے۔ انہیں سترکہا جاتا ہے۔ اے اولاد آدم ہم نےتم پر لباس نازل کیا ہےکہ تمہارے جسم کے قابل شرم حصوں کو ڈھانکے اور تمہارا لئے جسم کی حفاظت کا ذریعہ بھی ہو اور بہترین لباس تقویٰ کا ہے۔ لباس انسانی فطرت کا اہم تقاضا ہے۔ یعنی حیاء شرم کا مادہ اس کی فطرت میں رویعت سے جس کی تکمیل کے لیے وہ لباس کی ضرورت کی محسوس کرتا ہے۔




































