
کشف زہرا
چھ ستمبرایک دن نہیں ایک تاریخ ہے،وہ بھی تاریخ کا دن جگمگاتا دن۔۔۔ جب پاکستان نے پہلی بار اپنی تاریخ کو
پہچان اوراسلام کی شناخت دی۔اس دن پاکستان کو ایک جذبہ کا نام مل گیا۔ 6 ستمبر کا دن کےمسلمانوں کےلئےایک نئی آزمائش لےکر طلوع ہوا۔
اس دن بھارت نے ہم پر حملہ کرنےکی کوشش کی اورلاہور کےراستے پرپاکستان پر حملہ کرنےکامنصوبہ بنایا مگر ان کا یہ منصوبہ مسلمانوں جذبہ جہاد اور شوق شہادت کی دیوار سے ٹکرا کر پاش پاش ہو گیا۔یہ اس 6ستمبر کا ذکر ہے جب دشمن نے ہماری غیرت کو للکارا تھا اورپاک افواج نے اپنی قوت اوراپنی ایمانی جذبوں سے دشمن کو خاک میں ملا دیا۔ 6 ستمبر 1965 کی یادیں بڑےدل نوازہیں ہمارے غازیوں اورشہیدوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کردیا۔
آئیےکچھ ان کا تذکرہ کریں۔۔۔۔
بھارت ہمارا دشمن ہےاس نےپاکستان کو کبھی دل سےتسیلم نہیں کیا بھارت کی یہ خواہش تھی کہ پاکستان کو کمزور کر دیا جائے۔اس وجہ سے اس نے پاکستان پر حملہ کروایا لیکن پاکستان کے سپاہیوں نے اپنے دین اورزمین کے لئے اپنی جانیں پیشن کردیں اورآئندہ نسلوں کےلئےمثال بھی قائم کی کہ اگر جذبہ ایمانی ہوں تو بڑی قوموں سےٹکرا کر بھی اسلام کو بچا سکتے ہیں۔
اسی جذبہ کے تحت پاک فوج نےدشمن موت کےآغوش میں سلا دیااورتسیرے روزبھارتی فوج کو شکست دی۔علماء نے اپنے خطبات میں جنگ کی فضیلت بیان کی اورکہا کہ یہ جنگ حق و باطل کی لڑائی ہے ۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔




































