
کشف زہراء
بھائی وہ ہوتے ہےجو کمرے کو پھیلائے رکھتے ہے۔بھائی وہ ہوتے ہے جو کھانا کھانےکے بعد ہاتھ بیڈ شیٹ، پردہ، تکیہ وغیرہ سے
صاف کرتے ہیں۔ بھائی وہ ہوتے ہیں جو فریج میں رکھی چاکلیٹ، آئس کریم ، مٹھائی اپنا حصہ کھانے کے بعد بہن کا حصہ بھی کھا جاتے ہیں بھائی اس کو کہتے ہیں جو بہن کو تو کپڑے پریس نہیں کرکے دیتے لیکن بہن کو نیند سے اٹھا کر بھی کہتے ہیں کہ "کپڑے پریس کر دو بھائی وہ ہوتے ہیں جو بہانا بنا کر بہن کی پاکٹ منی کھا جاتے ہیں۔
بھائی اس کو کہتے ہیں جو لڑائی بھی بہن سے کرتے ہیں ،بھائی وہ ہوتے ہیں جو لڈوکھیلتے ہوے چیٹنگ کرتے ہیں بھائی وہ مخلوق ہے جو کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی باری کھیل لیتے ہیں جب بہن کی باری آئے کوئی نا کوئی بہانا بنا کر بھاگ جاتے ہیں بھائی وہ ہوتے ہیں جو بہن کو بائیک پر بٹھا کر تیز بائیک چلاتے ہیں بہن کو ڈرانے کے لیئےاور بھائی وہ بھی ہوتے ہیں جو بہنوں کو اپنی نوکری کے لارے لگا کے پیسے مانگتے رہتے ہیں"اپنی بہنوں کو ڈبل دوں گا" (دیتے نہیں ہیں)
بھائی وہ ہوتے ہے جو اسٹڈی میں بہن سے کم نمبر لیتے ہیں بھائی وہ ہوتےہیں جب بازارسے کوئی چیز منگوائیں تو پہلے ٹیکس لیتے ہیں پھر جاتے ہیں بھائی وہ ہوتے ہیں خود تو بہن کے ساتھ لڑتے ہیں جب کوئی اور اس کی بہن کو کچھ کہے تو اس کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں بھائی وہ ہوتے ہیں جو بہن کے لیے گفٹ لاتے ہیں بھائی وہ ہوتےہیں جو بہن کو سرپرائز برتھڈے پارٹی دیتے ہیں بھائی وہ ہوتے ہیں جو کبھی بہن کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتے بھائی وہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بہن خود کو مضبوط سمجھتی ہے.
بھائی وہ ہوتے ہیں جو بہن کا مان ہوتے ہیں بھائی وہ ہوتے ہیں جس پر بہن کو فخر ہوتا ہے بھائی وہ ہوتے ہیں جو اپنی بہن کا سائے کی طرح خیال رکھتے ہیں ہاں باپ کے بعد بھائی ہی تو ہوتے ہیں جو بہن کی ڈھال ہوتے ہیں بھائی وہ ہوتےہیں جو بہن کو شاپنگ پر لےجاتے ہیں بھائی وہ ہوتے ہیں جو ہمیشہ امی کی چپل سے بچ جاتے ہیںبھائی اور بہن کے رشتے میں لڑائیاں بھی بہت ہوتی ہیں اور پیار بھی بہت ہوتا ہے اللہ سب کے بھائیوں کا سایہ اپنی بہنوں کے سروں پر قـائم و دائم رکھے آمین




































