
کشف زہراء
دوست کا نعم البدل کوئی نہیں ہے۔ہم کبھی ٹھیک سے سمجھ ہی نہیں پائے دوستی کا مطلب۔ ہم سمجھتے ہیں روزانہ بات کرنے والے،ساتھ کھانے پینے والے،
موج مستی کرنے والے،ساتھ چلنے والے،آس پاس رہنے والے سب لوگ دوست ہیں۔ ہم ان سب کو دوست سمجھ لیتے ہیں۔ یہ بات ہمیں خوب جان لینی چاہیےکہ سب لوگ ہمارے دوست نہیں ہوا کرتے صرف چند لوگ ہی دوستی کے معیار پرآتے ہیں۔
دوست وہ ہے جس کی موجودگی باعث سکون ہو،جس کے پاس چاہےہم بیٹھیں ،گفتگو ہویا نا ہو اُس کی موجودگی ہمیں احساس دلائے کہ کوئی اپنا آپ کے پاس ہے۔جب ساتھ بیٹھے ہوں تو وقت گزرنےکا احساس ہی نا ہوجس کے لفظوں میں اپناعکس دیکھائی دے،جس کو ہم اپنی خامیاں، کمزوریاں بتاتے ہوئےہچکچاہٹ محسوس نا کریں۔
کسی قسم کا کوئی خوف یا ڈرنا ہوجس کے سامنے ہماری ذات ایک کھلی کتاب کی مانند ہوجو لوگوں کی طرح جج نا کرے،خاموشی سے بس سُن لے،جو ہماری غیر موجودگی میں ہماری عزت کا محافظ ہو،خود چاہے جتنا مرضی اختلاف رکھےلیکن کسی دوسرے کو اُس کے بارے میں کوئی منفی بات کرنے کی بلکل اجازت نا دے ،جو الجھن کو بڑھانے کی بجائے سلجھائے،جس کو ہماری انٹرنل پاور پہ یقین ہو،جو انرجی بوسٹ کرے،چاہے پوری دنیا فیلیر کا ٹیگ لگا دے،لیکن ہم اُس کی نظروں میں ایک سُپر ہیرو سے کم نہ ہوں۔
ایک ایسا انسان جس سے ہار کر بھی جیت کا احساس ہو،جس کے سامنےغلطی ماننے پرشرمندگی نا ہو۔جو ہمیں ہماری غلطی پر ڈانٹے سمجھائے لیکن غلطی کو ہماری کمزوری نا بنائے،جس کے سامنے فضول بات کرتے ہوئےسوچنا نا پڑے،جس کے ساتھ دل مطمئن ہو،جس کے ٹیکسٹ سے ہمارے موبائل کی اسکرین کے ساتھ ساتھ ہماری آنکھوں کی چمک میں بھی اضافہ ہو،جس کی آواز کانوں میں پڑتے ہی ہمارے چہرے کےخدوخال مسکراہٹ میں بدل جائے۔
ایک ایسا تعلق جو روح تک رسائی کا سبب بنے،سب سےمختلف سب سے خوبصورت، اگرایسا انسان کوئی ہے تو اُسے کلوز رکھیں سنبھال کررکھیں کسی قیمتی چیز کی طرح، اُسے اہم ہونے کا احساس دلائیں ،ایسے ہی تعلق مضبوط ہوتے ہیں۔ یہی رشتوں کی خوبصورتی ہے۔کہتے ہیں کہ ہمیشہ دوستی کی حفاظت کرو کیونکہ دوستی نعمت بھی ہے اور دعا بھی۔
رشتہ بھی ہے، بھروسہ بھی ہے، پھول بھی ہے، خوشبو بھی ہے،اُمید بھی ہےاور مسکان بھی ہے ہماری دوستی شاعری کی محتاج نہیں ہماری دوستی خود ایک مثال ہے۔
دوست اورستارے ایک جیسے ہوتے ہیں چائےکتنے ہی طویل فاصلوں پر ہوں ان کی روشنی آپ تک پہنچتی رہتی ہے۔




































