
کشف زہرا
اللّه تعالیٰ نبی کریم سے فرماتے ہیں کہ اگر میرے پیارے بندے میرے بارے میں پوچھیں تو ان کوبتا دینا کہ میں قریب ہوں۔ جب کوئی بھی میرے پکارنے والا مجھے پکارتا ہےتو
میں اس کی بات سنتا ہوں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔ بظاہر اس ترتیب میں اس طرف اشارہ ہے کہ یہ مت سمجھنا کےرمضان الوداع ہو رہا ہےتو اللّه سے ہمارا تعلق بھی ختم ہوجائے گا۔ان سے دعائیں مانگنے کا جذبہ بھی بلکل ایسا نہیں ہےبلکہ اللّه تعالی فرماتے ہیں کہ میں تو تمہارے قریب ہوں۔ چاہے رمضان ہوں یا نہ ہوں۔
میں اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ہوں اور ہمیشہ سنتا رہوں گا۔اپنے دل میں یہ خیال مت لاؤ کہ رمضان چلا گیا تو اللّه ربی سے تعلق بھی کم ہوگیا۔رمضان کے بعد بھی اللّه ہمارے قریب ہوتے ہیں اور دعائیں بھی قبول کرتے ہیں لہذا بندوں کو چاہیے کے میری عبادت کریں۔
رمضان کے بعد بھی میرے احکام کی اطاعت کا سلسلہ جاری رکھیں۔یقین رکھیے اللّه ہماراخالق اور مالک ہے اور ان کے تمام احکام واجب اطاعت ہیں، ہم سب پر۔ اس طرح ہم سب سیدھے راستے پر آ جائیں گےجو نیکی کے کام ہم رمضان میں کر رہے تھے۔گناہوں اورفتنوں سے بچنے کی کوشش کررہے تھے اللّه آگے بھی ہمیں ان سب سے دور رہنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین)




































