
کشف زھراء
مسئلہ امید لگانےکا نہیں ہوتا یہ تو فطری بات ہے،ہم انسانوں کی لئے کہ خود بخود ہی امید لگا لیتے ہیں۔ مسئلہ تو امید بجھانے کا ہوتا
صاحب جب جواب نہ ملے یا پھر جواب میں انکار ملے تب پھر اپنی جگائی ہوئی امید کو خود کی پھونک مار کربجھانے میں درد تو بہت ہی ہوتا ہے۔
پھر ذرا فوکس بدلیں امید لگانےکی فکر نہیں کرنی،بلکہ خود سےبھجانے کی لئے بھی تیاررہنا چاہیے،خود میں سہنےکاحوصلہ و ہمت پیدا کرنی چاہئے۔
وقتی رونا یا پریشان ہونا تو چلتا مگرمستقل نہ ہو،بس اس لئے جب بھی امید لگائیں تو اپنی امید کی شمع جلا کر" الله " کے حوالے کر دیں ۔
اس کے بعد اس کی "مصلحت" سےوہ بجھ بھی گئی تو یقین رکھیں اس کے بدلے میں بہت برکت والی روشن شمع ہی ملے گی۔
انشا اللہ ناامیدی کوہمت سے مسکرا کرسہنا ،بس کوئی گلہ شکوہ یا شکایات نہیں،صرف نماز،صبراورانتظار پھر دیکھیں آپ کو اللّه آپ کو بہترین اجردیں گے، انشااللہ




































