
کشف زہراء
زیادہ چائے پینے والوں کے لئے وارننگ
چائے پینے والے حضرات اور حضراتنیاں زرا متوجہ ہوں
پاکستان کا شمار دنیا بھر میں زیادہ چائے پینے والوں میں ساتویں نمبر پر ہوتا ہے
جہاں وقت کی کوئی قید نہیں اور نہ ہی چائے پینے کی کوئی وجہ
ہمارے ہاں چائے کو بطور "دوا " بھی پی جاتی ہے
سر میں درد ہو رہا ہے.......... چاہ پی
تھکاوٹ ہو گئی ہے............ چاہ پی
نیند نہیں آ رہی........ چاہ پی
اور پھر گھر میں مہمان آگئے ہیں.... کڑیے چاہ بنا
نا!!! چاہ نہ ہو گئی امرت جل ہو گیا...
ارے چھوڑیے صاحب!!! چائے کے نقصانات پے لیکچر پھر سہی
فل حال تو جو اس وقت کچن سے آن لائن ہے ایک کپ چائے دے ......(پتی ٹھوک کے, مٹھا روک کے)
ہم کیا لکھیں گے جناب چائے کی برائیاں.
"میرے جذبات سے واقف ہے میرا قلم
میں چاہت جو لکھوں تو چائے لکھا جاتا ہے"
واہ واہ واہ..... تے اَنے واااہ
زمانے والو!!! تم کیا جانو... کہاں کہاں ساتھ دیا ہے اس چائے نے
ارے ہم سے مشروب مضر صحت سبھی ترک ہوئے
اک چھوڑی نہ گئی ہم سے چائے. ہائے ےےےےےے۔۔۔
اور ان لوگوں کے لئے بھی تالیاں یارررو جو اس ڈر سے چائے نہیں پیتے کہ کالے نہ ہو جائیں
پی لیجیے یا بانٹ دیجیے انکار رہنے دیجیے شکوے ہزار پر جانے دیجیے آپ چائے پیجئے
چائے ۔۔۔۔۔۔
آئے ہائے ۔




































