
کشف زہراء
چودہ اگست پاکستان کی تاریخ کا سب سے حسین اور یادگار دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے ہمیں ایک آزاد وطن
ملا۔ اس دن پورے ملک میں جشن کا سماں ہوتا ہے لیکن سب سے زیادہ رونق اور جوش بچوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
اسکولوں میں تیاریاں:.
چودہ اگست سے ایک ماہ قبل ہی اسکولوں میں تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ کلاس رومز کو سبز اور سفید جھنڈیوں، پرچموں اور رنگولی سے سجایا جاتا ہے۔ ہر اسکول میں "قائد کارنر" بنایا جاتا ہے ،جہاں قائد اعظم کی تصویر، ان کے اقوال اور پاکستان کا نقشہ لگایا جاتا ہے۔ بچے "دل دل پاکستان" اور "یہ وطن تمہارا ہے" جیسے ملی نغموں پر ڈانس اور ٹیبلو کی پریکٹس کرتے ہیں۔ فیس پینٹنگ اسٹال پر ٹیچرز بچوں کے گالوں پر ہلال اور ستارہ بناتی ہیں۔
چودہ اگست کا دن:۔
صبح ہوتے ہی ہر طرف سبز سفید لباس، سر پر پرچم والی ٹوپیاں اور ہاتھوں میں چھوٹے پرچم نظر آتے ہیں۔ اسکولوں میں شاندار پریڈ ہوتی ہے، قومی ترانہ گایا جاتا ہے اور پرچم کشائی کی جاتی ہے۔ بچے اسٹیج پر قائد کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، نظم اور قول کام، کام اور صرف کام پیش کرتے ہیں۔ بہترین کارکردگی پر انعامات دیے جاتے ہیں اور کینٹین میں بریانی، سموسے تقسیم کیے جاتے ہیں۔
گلی محلے اور گھر کا منظر:۔
سائیکلوں اور گاڑیوں پر پرچم لہراتے ہیں۔ بچے "پاکستان زندہ باد" اور "قائد کا پاکستان" کے نعرے لگاتے پھرتے ہیں۔ گھروں کی چھتوں پر لائٹیں اور جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں۔ رات 12 بجتے ہی آسمان آتش بازی سے رنگین ہو جاتا ہے اور سب مل کر دعا کرتے ہیں۔بچوں کے لیے نصیحت۔
پیارے بچو! جشن مناتے ہوئے یہ مت بھولو کہ پاکستان ہمیں کتنی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے اپنا گھر بار چھوڑا اور جانیں دیں تاکہ ہم آزاد فضا میں سانس لے سکیں۔
قائد نے کہا تھا: "پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ"
لہٰذا تمہارا فرض ہے: ۔
علم حاصل کرو
کیونکہ پڑھا لکھا بچہ ہی ملک کا مستقبل ہے ملک سے محبت کرو صفائی رکھو، قانون کی عزت کرو قربانی کی قدر کرو اور پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کرو
بچوں کا یہ جوش ثابت کرتا ہے کہ یہی ننھے ہاتھ کل پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جائیں گے۔ اگر ہم قائد کے اصولوں پر چلیں گے تو ان شاء اللہ ایک دن پاکستان دنیا کی عظیم قوموں میں شامل ہوگا۔یا اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو سلامت رکھ اور اسے قائد کا خواب والا پاکستان بنا دے۔ آمین
پاکستان زندہ باد - قائد کا پاکستان پائندہ باد




































