
کشف زہرا / سچی کہانی
کراچی کی گرمی والی رات تھی مگر سندھ اسمبلی کی روڈ پر ہوائیں ٹھنڈی لگ رہی تھیں۔ وجہ سڑک کے ایک حصے پر ہزاروں لوگ بیٹھے تھے نہ ڈنڈے نہ پتھر۔
صرف ترپال چائے کی دیگیں، کتابیں اور پلے کارڈ۔ ہر پلے کارڈ پر ایک ہی بات لکھی تھی پٹرول سستا کرو، بل ہلکا کرو پہلی رات اسٹیج پر کوئی کرسی نہیں تھی۔ زمین پر دری بچھی تھی اس پر بیٹھے تھے حافظ نعیم الرحمان۔ سامنے نوٹ بک کھلی تھی۔ وہ ہر آنے والے سے اس کا مسئلہ لکھ رہے تھے۔دائیں طرف بلال بیٹھا تھا۔ رکشہ ڈرائیور۔ آنکھیں لال تھیں۔
بولا حافظ صاحب، صبح 800 کا پٹرول ڈلوایا۔ شام تک ختم۔ 5 سواریاں کیں کرایہ 700 بنا۔ گھر والوں کو کیا کھلاؤں؟حافظ صاحب نے سر ہلایا اور نوٹ کر لیا: پٹرول 300 روپے غریب کا قتل بائیں طرف عریبہ تھی۔ یونیورسٹی کی لڑکی۔ ہاتھ کانپ رہے تھے۔ اس نے 22 ہزار کا بجلی کا بل نکالا۔
سر امی نے کہا بیٹا پنکھا بند کر دو۔ گرمی لگے تو برداشت کر لو۔بل نہیں دیں گے تو میٹر کٹ جائے گا حافظ صاحب نے بل اپنے پاس رکھا اور کہا: "بیٹا یہ بل اسمبلی والوں کو دکھائیں گے۔
پیچھے سے سعد آیا لیپ ٹاپ والے بیگ کے ساتھ۔ بولا: سر میں ٹویٹ کر کے تھک گیا۔ اب سوچا سڑک پر آ کر بتاؤں کہ ہم زندہ ہیں۔رات 8 بجے اذان ہوئی۔ سب نے جائے نماز بچھائی۔ نماز کے بعد نوجوانوں نے خود جھاڑو لگائی۔ ایک بزرگ نے کہا: "یہ کیسا دھرنا ہے جو کچرا بھی خود اٹھاتا ہے؟دوسری رات آسمان پر بادل تھے۔ اچانک بارش۔ پولیس کا ایک جوان بھاگتا ہوا آیا سر روڈ خالی کریں حافظ نعیم کھڑے ہوئے۔ بارش میں بھی مسکرا رہے تھے۔ بیٹا، ہم نے روڈ بند نہیں کی۔ ہم نے صرف اپنا حق مانگا ہے۔ جب تک مہنگائی اور پٹرول پر بات نہیں ہوگی، ہم بھیگ کر بھی یہیں بیٹھیں گے۔
نوجوانوں نے 2 منٹ میں ترپال تان دیے۔ عریبہ نے پلاسٹک بچھایا اور 10 بچوں کو جمع کر لیا ،چلو بچو، آج پڑھتے ہیں۔ ب سے بجلی، پ سے پٹرول، م سے مہنگائی بلال نے رکشے سے تھرماس نکالا۔ بھیگے ہوئے بزرگوں کو چائے دیتے ہوئے بولا چاچا پٹرول مہنگا ہے محبت نہیں اس رات میڈیا آیا۔ کیمرے لگے۔ رپورٹر نے پوچھا آپ چاہتے کیا ہیں؟
حافظ نعیم نے مائیک پکڑا اور بارش کی آواز میں بھی صاف آواز آئی ہم چاہتے ہیں سندھ کا حکمران عوام کی طرف دیکھے۔ پٹرول کم کرے۔ بل کم کرے۔ روٹی سستی کرے۔ ہم لڑنے نہیں آئے جگانے آئے ہیں۔
تیسری رات آج کی رات
آج رش اور زیادہ تھا۔ طالب علم، مزدور، دکاندار، مائیں، سب۔ اسمبلی کے گیٹ کے سامنے بڑے بڑے بینر: ۔
سندھ کے عوام جاگ گئے ہیں300 کا پٹرول نامنظور
بلوں نے جینا حرام کر دیا
حافظ نعیم اسٹیج پر آئے۔ تالیاں نہیں گونجیں خاموشی تھی۔ سب سن رہے تھے۔انہوں نے کہادوستو! یہ اسمبلی ہماری ہے۔ یہاں بیٹھنے والے ہمارے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں۔ تو سوال بھی ہم کریں گے۔ جب تک سنجیدہ بات نہیں ہوگی یہ دھرنا جاری رہے گا۔ پرامن رہے گا۔ باوقار رہے گا
تقریر ختم ہوئی تو ایک 10 سال کا بچہ آگے آیا۔ اس کے ہاتھ میں چاک تھا۔ اس نے دیوار پر لکھا انصاف دو۔رات گئے حافظ نعیم نے کارکنوں سے کہا صفائی کرو پھر جانا سب نے مل کر روڈ دھویا۔ کچرا بیگ میں ڈالا۔
جاتے ہوئے بلال نے رکشہ اسٹارٹ کیا اور زور سے نعرہ لگایا پٹرول سستا کرو ورنہ کرسی ہل جائے گی!۔
سب ہنس پڑے۔ مگر آنکھوں میں آنسو بھی تھے۔حق مانگنا جرم نہیں مانگنے کا طریقہ باوقار ہونا چاہیے۔پٹرول اور بل یہ دو چیزیں غریب کی کمر توڑ رہی ہیں ۔ نظم دھرنا بھی ہو اور شہر بھی صاف رہے ،امید جب تک آواز اٹھے گی، دروازے کھلیں گے۔




































