ناکردہ جرائم کی سزا وارعافیہ

 نگہت فرمان

میں چھوٹے سے کمرے کی مدھم سی روشنی میں ایک خستہ حال چارپائی پربیٹھی کوئی عام ان پڑھ عورت نہیں ہوں،میں نے دنیا کے نام ورتعلیمی اداروں

سے تعلیم حاصل کی ہے اور وہ بھی اعزاز کےساتھ اورپھریہ تعلیمی مراحل عبور کرتے ہوئےمیں نےامریکا میں دنیا کی معتبر یونی ورسٹی ماشسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے،میں نے براڈیز اوریونی ورسٹی آف ہیوسٹن سے بھی اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

جی! میں ایک ممتازنیوروسائنٹسٹ عافیہ صدیقی ہوں۔ ایک انتہائی روشن مستقبل میرا منتظررہا لیکن پھر میں بےرحم تھپیڑوں کا شکار ہوگئی، کیوں ؟ اس کے لیے تو کئی کتب درکارہیں۔ میرے ناکردہ جرائم کی تعداد توبےشمارہے، میں ایک ایسی"مجرمہ"ہوں جسے نہ اپنے جرم کا معلوم ہے نہ گناہ کی خبر،میں ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہی ہوں۔ میرا شیرخوار سلیمان اتنے برسوں میں جانےکیسا ہوگیا ہوگا۔ میرا احمد، میری مریم، میری ماں اوربہن جانےسب کیسے ہوں گے؟میں اپنا ہر لمحہ اذیت میں ان کی یاد کی آگ میں جل کر کاٹتی ہوں۔

میں وہی عافیہ ہوں جس کی آنکھوں میں زندگی تھی،چمک تھی، کامیابی و کامرانی کی، اب یہ آنکھیں ویران ہیں،روح گھائل ہے، میرا وجود زخمی ہے،ہر زخم سے خون رس رہا ہےلیکن آنکھیں خشک، ناانصافی، ظالمانہ نظام، بے حس حکم ران، یہ سب مجرم ہیں میرے، انہوں نے میری زندگی کے قیمتی سال ضائع کردیے،میں نے دنوں، مہینوں، برسوں کی گنتی بھلا دی ہے۔وقت ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

 میری آزادی، میرا روشن مستقبل، میرے بچے،میری خوشیاں سب کچھ چھین لیا گیا۔ایک بے سروپا الزام ومتعصبانہ مقدمہ، کاذب وکلاءوجج ۔مجھے فیصلے کا بخوبی اندازہ تھا، جانے کیوں عدالتی کارروائی کا ڈراما رچایا گیا اوربغیر کسی ٹھوس ثبوت کے سزا سنا دی گئی۔ میں مجرم نہیں، مظلوم ہوں اور ایسے نظام کی بھینٹ چڑھی ہوں جو انسان کش ہے اور صرف اپنے مفاد کی بھینٹ کسی کو بھی بڑھ سکتا ہے۔میں اپنی آزادی، اپنی عزت، اپنی زندگی واپس چاہتی ہوں۔ میں اپنے بچوں کو گلے لگانا چاہتی ہوں۔ ان کے لمس کو محسوس کرنا چاہتی ہوں۔میں تھک گئی ہوں ظلم سہتےسہتے۔

اے اﷲ! میں کب تک جرم بے گناہی کی سزا کاٹتی رہوں گی؟ مجھے برسوں سے بغیر کسی ثبوت کے،بغیر کسی انصاف کے قید کیا گیا ہے۔میری جوانی، میراخاندان لٹ گیا ہے اور میں خود کئی مرتبہ جسمانی، ذہنی اورجنسی زیادتی کا شکاررہی ہوں۔ نظام کرپٹ ہے،منصف سنگ دل ہیں،انہیں کوئی پروا نہیں لیکن میں پھربھی اپنے وقاراوردعوے پر قائم ہوں۔مجھے ظالموں سے کسی خیر کی توقع نہیں۔ مجھے معلوم ہے وہ اپنے راستے میں آنے والے زندہ و جاوید انسانوں کو چیونٹی کی طرح مسل دیتے ہیں لیکن مجھے اپنے رب پریقین ہے کہ وہ میرے ساتھ ہونےوالے ظلم کا سخت حساب لے گا۔بس مجھے اسی پل کا انتظار ہے جب میرے رب کی پکڑآئے گی ۔ اس وقت میں پوچھوں گی میرے توانا جسم کو زندہ لاش میں بدل دینے والو میری ہنسی کو آہوں میری خوشیوں کو غم میں بدل دینے والو بتاؤ تم کیا حساب دو گے ؟

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے